صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے زیکا کے خلاف صحت عامہ سے متعلق موثر اقدامات میں ریاستی حکومت کی مدد کےلئے ایک اعلی سطحی ٹیم کو مہاراشٹر بھیجا
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2021 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 02اگست ، 2021
صحت عامہ اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے زیکا وائرس کے حالات پر نگرانی اور زیکا کے معاملوں کے انتظام میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کےلئے ایک کثیرالشعبہ ٹیم مہاراشٹر بھیجی ہے۔ حال ہی میں پنے ضلع میں زیکا کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس سہ رکنی مرکزی ٹیم میں علاقائی ڈائریکٹر ،پنے کے دفتر کے صحت عامہ کے ایک ماہر،لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج،نئی دہلی کی ایک خواتین کے امراض کی ماہر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ملیریا ریسرچ (این آئی ایم آر)،آئی سی ایم آر،نئی دہلی کے ایک اینٹومولاجسٹ شامل ہیں۔
یہ ٹیم ریاست کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی،زمینی حقیقت کا جائزہ لے گی،زیکا مینجمنٹ کےلئے صحت عامہ کی مرکزی وزارت کے ایکشن پلان پر عمل درآمدگی کی حقیقت کا جائزہ لےگی اور ریاست میں زیکا کے مینجمنٹ کےلئے صحت عامہ سے متعلق ضروری اقدامات کی سفارش کرے گی۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:7376
(रिलीज़ आईडी: 1741751)
आगंतुक पटल : 197