صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورت حال
Posted On:
02 AUG 2021 9:36AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک47.22 کروڑ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔
ملک بھر میں کووڈ-19 سے اب تک مجموعی طور پر 3,08,57,467 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
شفایابیوں کی شرح سردست 97.35 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,946 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں40,134 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 4,13,718 ہے۔
زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل مریضوں کے 1.31 فیصد پر مشتمل ہے۔
ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح مسلسل 5 فیصد سے نیچے رہی جو سردست2.37فیصد ہے۔
یومیہ مثبت معاملات کی شرح مسلسل 5 فیصد سے کم درج ہورہی ہے جو اس وقت2.81فیصد ہے۔
کووڈ-19 کی جانچ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے اب تک مجموعی طور پر 46.96 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
******
( ش ح ۔س ب۔رض)
U- 7340
(Release ID: 1741397)
Visitor Counter : 208