نیتی آیوگ

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) نے ملک بھر میں اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) کے اپنی نوعیت کےاولین دو ماہی ٹنکرپرینیور بوٹ کیمپ کی کامیاب تکمیل کی

Posted On: 31 JUL 2021 2:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 31 جولائی 2021: نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نے ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل مہارت اور ایک خاص صنعتی دو ماہ طویل انٹرپرینیورشپ اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور سمر بوٹ کیمپ کامیابی سے مکمل کیا۔

اسے ملک بھر میں ہائی اسکول کے طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ' اے ٹی ایلٹنکرپرینیور' میں 32 ریاستوں اور 298 اضلاع کے 9000 سے زیادہ شرکا ء (بشمول 4000 سے زیادہ  لڑکیوں ) نے حصہ لیا۔

بوٹ کیمپ میں 820 اے ٹی ایل والوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ویوز کے ساتھ 50 سے زیادہ لائیو ایکسپرٹ اسپیکر سیشن ہوئے  اور 30 سے زیادہ ڈیجیٹل اور صنعتی ہنر سکھائے گئے۔

'ٹنکرپرینیور'- یہ نام اس جملے سے ماخوذ ہے کہ  'طلباء کو ان کے گھروں کے آرام سے باہر نکلنے کی تحریک دے کر اس موسم گرما میں ایک کاروباری بننے کے قابل بنانا'۔ یہ بوٹ کیمپ طلباء میں جدید ذہنیت کو فروغ دینے پر مرکوز تھا۔

31مئی 2021 سے یکم اگست 2021 تک 9 ہفتوں کے عرصے میں پھیلا ہوا ، 'اٹل ٹنکرپرینیور' نے شرکاء کو ایک کاروباری آئیڈیا تیار کرنے اور ایک نئے منصوبے کے قیام کے لیے اختتام سے آخر تک حکمت عملی بنانے کے قابل بنایا۔بوٹ کیمپ کے دوران، شرکاء نے مطلوبہ ڈیجیٹل ہنر سیکھا، ڈیجیٹل پروڈکٹ کے ارد گرد بزنس ماڈل بنایا اور تیار کیا، ایک مارکیٹنگ پلان تیار کیا ، ایک آن لائن سٹور تیار/قائم کیا، کاروباری فنانس سیکھا اور صنعتی ماہرین کے سامنے اپنی کارگزاری پیش کرکے اپنا مشن پورا کیا۔

طلباء کو اپنے اے ٹی ایل انچارج کے ساتھ  تبدیلی کے سرپرستوں سمیت چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ رجسٹرڈ ہونے والے تمام افراد کو ڈیجیٹل اور انٹرپرینیورل کیوریٹڈ سیکھنے کے وسائل کے ذخیرے تک رسائی حاصل رہی تاکہ وہ سادہ اسائنمنٹس وغیرہ سمیت خود سب کام کریں۔ اس طرح شرکاء کو اپنی ڈیجیٹل مصنوعات اور وینچر بنانے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔

اختتامی سیشن کے دوران علمی اور جدید ذہن پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم ، نیتی آیوگ ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ " ایک جدید ذہنیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو مختصر وقت میں کسی خیال سے کسی منصوبے پر جانے میں مدد کرنے کے لیے پورے بوٹ کیمپ کو ڈیزائن کیا گیا تھا  تاکہ ناکام ہو کر دوبارہ کوشش کی جائے۔ ہم چاہتے تھے کہ وہ حل نکالنے کے ساتھ ساتھ  اس کے آس پاس کے کاروبار دونوں کا تجربہ کریں۔ اور انہوں نے ایسا  'کر کے' یہ ہنر سیکھا۔  ہم توقع کرتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا وہ  زندگی بھر ان کے ساتھ  رہے گا۔

بوٹ کیمپ کے ورچوئل حتمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انفوسس کے بانی مسٹر نارائنا مورتی نے کہا کہ "ایک لیڈر کو اتفاق قائم کرنے والال ہونا چاہئے نفاق دالنے والا نہیں۔ لیڈر کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ  لوگوں اور ٹیم کے ساتھیوں کی خواہش، اعتماد، توانائی اور جوش کو بڑھائے۔ لیڈر کو اپنی موجودگی میں کسی شخص کو اپنا قد ایک انچ لمبا محسوس کرنے کے لئے جو بھی ضروری ہوتا ہے وہ کرنا چاہیے۔

image001X6XW.jpg

انہوں نے نوجوان جدت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’اگر آپ لیڈر بنتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو لوگ آپ کے پاس آئیں، وہ جب لوٹیں تو ان کا اعتماد بڑھا  ہوا ہو۔ لیڈر کا بنیادی کام ایک ایسا تصور سامنے لانا ہوتا ہے جو اُمنگوں سے بھرا ہو اور انفرادی طور پر خطے ، مذہب ، ذات اور معاشی شقوں سے بالاتر ہو۔ ایک لیڈر کو کسی ایسی چیز کا تصور کرنا ہوتا ہے جس کا کسی نے خواب بھی نہیں دیکھا ہو اور اس رُخ پر بڑھنے کے لئے بہت زیادہ قربانی ، محنت ، نظم و ضبط ، ملتوی اطمینان ، اعتماد ، امید اور جوش کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کے اوصاف لوگوں میں اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب پیروکار لیڈر پر اعتماد کرتے ہیں‘‘۔

دریں اثنا ، شرکاء نے 650 سے زیادہ اساتذہ (بشمول 180 سے زیادہ خواتین اساتذہ) کے علم و ذہانت سے  فائدہ اٹھایا، ان کی معلومات سے استفادہ کیا اور ان کے منصوبوں کو بہتر بنایا۔ صنعتی رہنماؤں کے تجربات کے ساتھ  6 علاقائی زبانوں (ہندی ، مراٹھی ، تمل ، تیلگو ، ملیالم اور کناڈا) میں مہمان مقررین کے باقاعدہ اجلاس اور ایک مثبت ماحول نے طالب علموں کو انٹرپرینیورشپ کا مکمل تعارف فراہم کیا اور ساتھ ہی ساتھ ملک بھر کے ساتھی جدت پسندوں کے ساتھ نیٹ ورک کا موقع بھی دیا۔

ایک خصوصی ٹنکرپرینیور ویب پورٹل بھی بنایا گیا ہے جس میں از خود سیکھنے کیلئے  9 ہفتوں کے کیوریٹڈ مواد موجود ہیں۔ پورٹل نے طلباء کو جہاں کوئز، اسائنمنٹس جمع کرانے کے لائق بنایا وہیں اساتذہ کو بھی طالب علموں کے اسائنمنٹس کا جائزہ لینے اور تاثرات شیئر کرنے کے قابل بنایا۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7293


(Release ID: 1741186) Visitor Counter : 225