سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں معذور افراد کیلئے ‘سماجک ادھیکارتا شوِر’ کا انعقاد

Posted On: 30 JUL 2021 11:47AM by PIB Delhi

معذور افراد کے درمیان مدد گار آلات کی تقسیم کیلئے ایک سماجک ادھیکارتا کیمپ کا،معذور افراد کو بااختیار بنانے والے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعہ وزارت برائے انصاف و تفویض اختیارات ،حکومت ہند کے منصوبہ اے ڈی آئی پی کے تحت انعقاد کیا جائے گا۔یہ کیمپ اے ایل آئی ایم سی او اور چھندواڑہ کی ضلع انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ 31 جولائی 2021 کو ایف ڈی ڈی آئی ،املی کھیڑہ چھندواڑہ ،مدھیہ پردیش میں منعقد کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر 8291 مددگار آلات 4146 معذور افراد کو بلاک /پنچایتی سطح پر بلاقیمت تقسیم کئے جائیں گے۔اس پروگرام میں کووڈ-19 عالمی وبا کو نظر میں رکھتے ہوئے محکمہ کی طرف سے مرتب کردہ کام کاج کے معیارات پر عمل کیا جائے گا۔

اس کا افتتاحی پروگرام 31 جولائی 2021 کو  دن میں 11 بجے منعقد کیا جائے گا۔اس پروگرام میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شو راج سنگھ چوہان مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ،حکومت ہند کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس تقریب کی صدارت کریں گے ۔پروگرام میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں محترمہ پرتما بھومک ،مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ،حکومت ہند ،ڈاکٹر وکاس مہاتمے ،رکن پارلیمنٹ ،راجیہ سبھا اور جناب نکل ناتھ ،رکن پارلیمنٹ چھندواڑہ (ایم پی) کے نام شامل ہیں۔مذکورہ بالا اہم شخصیات میں سے کچھ اس پروگرام میں ورچوئل طریقہ سے شرکت کریں گے جبکہ دیگر افراد اصالتاً اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

محترمہ انجلی بھاورا سکریٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ،معذور افراد کی تفویض اختیارات کے محکمہ ،اے ایل آئی ایم سی او اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب کے دوران ورچوئل طور پر /بذات خود موجود رہیں گے۔

مذکورہ بالا تقریب کے راست نشریہ کیلئے لنک https://youtu.be/o2qvsRbJnm8 ہے۔

 

*******

ش ح-س  ب - م ش

 U: 7227

 


(Release ID: 1740662) Visitor Counter : 222