سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک تعمیر ات میں پلاسٹک کچرے کا استعمال
Posted On:
29 JUL 2021 2:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 جولائی 2021: لچک دار راہ گزر کی ویئرنگ کوٹ میں پلاسٹک کچرے کا استعمال کرتے ہوئے، اب تک 703 کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ سٹرک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 5 لاکھ سے زائد آبادی والے شہری علاقوں کی قومی شاہراہوں کے 50 کلو میٹر کے دائرے میں سروس روڈ کی ویئرنگ کوٹ میں، ہاٹ مکسز کے ساتھ متواتر تجدید کے تحت استعمال شدہ پلاسٹک کے لازمی طور پر استعمال کے لئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ سڑک تعمیرات میں پلاسٹک کا استعمال ماحولیات کو پلاسٹک کچرے کے برعکس اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ جانکاری سڑک تعمیرات اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کرائی گئی۔
*******
ش ح ۔ اب ن
U:7198
(Release ID: 1740657)
Visitor Counter : 240