جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
پون بجلی جنریٹر میں استعمال ہونے والے آلات کا 70 فیصد مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے
پون بجلی پروجیکٹس کے لیے پیداواری رعایت
پون بجلی جنریٹر کے پرزوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی رعایت
Posted On:
29 JUL 2021 2:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 جولائی 2021: بھارت سرکار نے ماڈلوں اور مینوفیکچرروں کی ایک منظور شدہ فہرست کا نظام بنایا ہے اور پون بجلی جنریٹر اور پروجیکٹس کے لیے صرف منظور شدہ مینوفیکچرروں کے تیار کردہ آلات کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ ملک میں استعمال ہونے والے پون بجلی جنریٹر کے آلات کا 70 فیصد سے زیادہ دیسی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ بھارت سرکار نے قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں پون بجلی بھی شامل ہے۔ اقدامات حسب ذیل ہیں:
-
- قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 100 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت
- بین ریاستی منتقلی نظام (انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم) میں شمسی توانائی اور پون بجلی کی بین ریاستی فروخت پر عائد ٹیکس کو 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے ختم کیا جا رہا ہے۔
- قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں شامل کمپنیوں کو زمین اور بجلی کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی پارک قائم کیے جائیں گے۔
- قابل تجدید توانائی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے بجلی کے تار اور سب اسٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔
- طے شدہ نیلامی ضوابط قائم کیے جائیں گے جن میں مسابقتی نیلامی ماحول میں شمسی توانائی اور پون بجلی کے دام کی وضاحت کی جائے گی۔
- پون بجلی کی پیداوار کو فروغ دینے کے پون بجلی کی پیداوار کے لیے درکار الیکٹرک جنریٹر کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت دی جائے گی۔
- 2017 سے پہلے شروع کیے گئے پون بجلی جنریشن منصوبوں کو ان کی پیداوار کے مطابق رعایت دی جائے گی۔
- وسائل کے جائزے اور امکانی مقامات کی شناخت سمیت تکنیکی مدد پون بجلی کے قومی ادارے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی) چنئی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔
چوں کہ پون بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹ مخصوص زمینی علاقوں کے لیے موزوں ہیں، اس لیے ان کا تجارتی نفاذ صرف 7 ریاستوں آندھراپردیش، گجرات، مہاراشٹر، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، راجستھان اور کرناٹک میں ہوتا ہے۔ پون بجلی کے منصوبے نجی کمپنیوں کے ذریعے منصوبوں کی تکنیکی و اقتصادی امکان کی بنیاد پر تیار کیے جاتے ہیں۔
30.06.2021 تک ملک میں نصب پون بجلی کی جملہ صلاحیت 39,486 میگاواٹ ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے تحریری طور پر دی ہیں۔
***
U. No. 7191
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1740622)
Visitor Counter : 233