وزارتِ تعلیم
لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسیز
Posted On:
29 JUL 2021 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی 29 جولائی 2021: آتم نربھر بھارت ابھیان کے حصے کے طورپر تمام طلباء کے لئے آن لائن پڑھائی کے لئے پی ایم ای ودیا جامع پہل کا آغاز کیا گیا ہے۔ سترہ مئی 2020 کو شروع ہوئے اس جامع پروگرام کے تحت تعلیم کے مختلف طریقوں کے استعمال اور اس تک رسائی کے لئے ڈیجیٹل/ آن لائن/ آن ائر تعلیم کی تمام کاوشوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے مندرجہ ذیل مشمولات ہیں۔
- دیکشا (ایک قوم ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم) ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں اسکولی تعلیم کے ضمن میں معیاری ای متن کی فراہمی اور کیو آر کوڈڈ نصابی کتابوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ہے جہاں تمام درجات کے لئے یہ کتابیں دستیاب ہیں۔
- پہلے درجے سے بارہویں درجے تک (ایک کلاس ایک چینل) خصوصی سوئم پربھا ٹی وی چینل پر کلاس کے لئے ایک۔
- ریڈیو/ کمیونٹی ریڈیو اور CBSE پوڈ کاسٹ شکشا وانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال۔
- سماعت اور بصارت کی معذوری والے بچوں کے لئے خصوصی ای متن، جوڈیجیٹل طور پر قابل رسائی اطلاعاتی نظم (DAISY) پر ہے اور سائن لینگویج میں NIOS ویب سائٹ/ یوٹیوب پر دستیاب ہے۔
یہ تمام اسکیمیں اور پروگرام پورے ملک میں تمام طلباء کے لئے دستیاب ہیں۔
آن لائن تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے UGC نے ضروری ضابطوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹیاں کُل وقتی آن لائن پروگرام چلاسکتی ہیں۔
تعلیم کی وزارت نے کئی ڈیجیٹل پہل اقدامات کئے ہیں جن میں SWAYAM (نوجوان اذہان کے لئے عملی طور پر سیکھنے کی خاطر اسٹڈی ویب)، سوئم پربھا، نیشنل ڈیجیٹل لائبریری (NDL)، ورچوئل لیب، ای ینتر، NEAT (نیشنل ایجوکیشن الائنس فارٹیکنالوجی) FOSSEE(فری وپن۔ سروس سوفٹ ویئر فار ایجوکیشن)، وغیرہ شامل ہیں تاکہ طلباء کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنایاجاسکے۔
یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7179
(Release ID: 1740566)