خلا ء کا محکمہ
جیو امیجنگ سیٹلائٹ ’’ای او ایس۔03‘‘ کو 2021 کی تیسری سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
جیو امیجنگ سیٹلائٹ سیلاب اور طوفان جیسی قدرتی آفات پر تقریباً بر وقت نظر رکھنے میں مدد فراہم کرے گا
"ای او ایس۔03" آبی ذخائر، فصلوں، پودوں کی حالت، جنگل کے احاطوں میں تبدیلیوں وغیرہ کی بھی نگرانی کرسکے گا
Posted On:
29 JUL 2021 12:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی 29 جولائی 2021: سائنس اینڈ ٹکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جیو امیجنگ سیٹلائٹ "ای او ایس -03" کو 2021 کی تیسری سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا۔ اس سے قدرتی آفات جیسے سیلاب اور طوفان کی حقیقی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرو کو ادراک ہوا ہے کہ ای او ایس 03 روزانہ چار پانچ مرتبہ پورے ملک کو امیجنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قدرتی آفات کے علاوہ ای او ایس 03 آبی ذخائر ، فصلوں، پودوں کی حالت، جنگل کے احاطوں کی تبدیلیوں وغیرہ کی بھی نگرانی کرسکے گا۔
سیٹلائٹ لانچ کرنے والی چھوٹی گاڑی یا ایس ایس ایل وی کی پہلی ترقیاتی پرواز 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں ستیش دھون اسپیس سنٹر سری ہری کوٹا سے عمل میں آئے گی۔
ٹھوس مہمیز لگانے اور ثابت شدہ ڈیزائن کے طریقوں کا ورثہ والی تنظیم اسرو کے وسیع تجربے نے ایس ایس ایل وی کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ کم لاگت کے ساتھ تین مراحل والی 500 کلوگرام پے لوڈ کی ٹھوس لانچ گاڑی 500 کلومیٹر دور پلانر مدار تک یا 300 کلو گرام پے لوڈ والی گاڑی کو شمسی مدار تک کے سفر کے قابل تیار کرسکے۔
ایس ایس ایل وی حسب مطالبہ چھوٹے مصنوعی سیاروں کے فوری آغاز کے لئے مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ ایس ایس ایل وی کی تیاری کے حصے کے طور پر جو اہم ٹیکنالوجیاں فروغ دی گئی ہیں وہ الیکٹرومیکا نیکل ایکویٹر کے ساتھ آسان نوزل کنٹرول، چھوٹے ایویئنکس اور سٹلائیٹ انجکشن کے بالائی مرحلے میں ویلوسیٹی ٹریمنگ ماڈیول ہیں۔
****
ش ح۔ رف ۔ س ا
U. No: 7176
(Release ID: 1740563)
Visitor Counter : 261