نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حکومت ’فٹ انڈیا‘کو ایک عوامی تحریک بنارہی ہے: انوراگ ٹھاکر
Posted On:
29 JUL 2021 4:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍جولائی2021:
اہم نکات:
وزارت فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مختلف سرگرمیوں اور مہموں کے توسط سے فٹنس کے بارے میں سرگرم طورپر بیداری پھیلا رہی ہے۔
مختلف عمر گروپوں کے لئے فٹ انڈیا عمر کی مناسبت سے فٹنس پروٹوکول بھی جاری کئے گئے ہیں۔
یہ وزارت فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت وزارت فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مختلف سرگرمیوں اور مہموں کے توسط سے فٹنس کے بارے میں سرگرم طورپر بیداری پھیلا رہی ہے۔فٹ انڈیا بینر کے تحت وزارت کی طرف سے شروع کی گئی اہم سرگرمیوں میں آن لائن ؍آف لائن سرگرمیان شامل ہیں۔ اس میں پلاگ رن، اسکول سرٹیفکیشن سسٹم، یوتھ کلب سرٹیفکیشن سسٹم، اسکول ویک سلیبریشن، سائیکلوتھن یوگا ڈے سلیبریشن،فریڈم رن، لاک ڈاؤن کے دوران ایکٹیو ڈے سریز ، چمپئن ٹاکس ڈائیلاگ سریز ، سودیشی کھیل سریز، فٹ انڈیاموضوع شعبے سے متعلق تحریک اور پربھات فیری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف عمر گروپوں کے لئے فٹ انڈیا عمر کی مناسبت سے فٹنس پروٹوکال بھی جاری کئے گئے ہیں۔
یہ وزارت فٹ انڈیا موومنٹ کی شروعات کابعد سرگرم طورسے فٹنس کے بارے میں بیداری پھیلا رہی ہے، جس میں ایسی عام جسمانی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا گیا، جو ہماری ہندوستانی تہذیب کا ایک غیر منقسم حصہ رہی ہے۔فٹ موومنٹ کے تحت منعقد تمام پروگراموں ؍سرگرمیوں میں حصہ داری کے لئے کاروباریوں کو دعوت دی جاری ہے اور فٹ انڈیا فریڈم رن ، فٹ انڈیا سائیکلوتھن جیسے انعقاد میں ان کی حصے داری انتہائی حوصلہ بخش رہی ہے۔
فٹ انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنانے میں مرکزی حکومت کا رول تحریک دینے والا رہا ہے اور اس پروگرام کے لئے الگ سے کوئی فنڈ مختص نہیں کیاگیا ہے۔
یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7210)
(Release ID: 1740559)
Visitor Counter : 173