صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے ریاستوں کو سیرو۔ پھیلاؤ کے بارے میں ضلعی سطح کے اعداد وشمار تیار کرنے کے لئے آئی سی ایم آر کے ساتھ مشاورت میں ریاست کے لئے مخصوص سیرو جائزے کے اہتمام کا مشورہ دیا جائزے کے نتائج کووِڈ۔19 انتظام کاری کے لئے مقامی صحت عامہ ردعمل تشکیل دینے میں رہنمائی فراہم کریں گے

Posted On: 28 JUL 2021 3:51PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی ہے کہ وہ سیرو ۔پھیلاؤ کے بارے میں ضلعی سطح پر اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے آئی سی ایم آر کے ساتھ مشورہ کرکے سیرو۔پھیلاؤ جائزے کا اہتمام کریں، جو مقامی سطح پر صحت عامہ ردعمل خدمات کے لحاظ سے ضروری ہے۔ مرکز ی ہیلتھ سکریٹری کے ذریعہ تمام ریاستوں ایڈشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری/سکریٹری (صحت) کو تحریر کیے گئے مراسلے میں یہ بات کہی گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے آئی سی ایم آر کے ذریعہ کیے گئے قومی سیرو ۔پھیلاؤ جائزے کے چوتھے مرحلے کے نتائج کا ذکر کیا ہے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی ہے کہ وہ آئی سی ایم آر کے مشورے سے اپنی خود کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیرو۔پھیلاؤ کا مطالعہ کریں۔ وزارت صحت نے ایسا اس لیے کہا تاکہ اس کے مطالعہ میں معیاری پروٹوکول پر عمل کیا جائے اور متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ اس طرح کے مطالعے کے نتائج کا استعمال کووِڈ۔19 کو لے کر ایک صحیح شفاف اور شواہد پر مبنی صحت عامہ خدمات فراہم کرنے میں کیا جا سکے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے حال ہی میں بھارت کے 70 اضلاع میں قومی سیرو جائزہ کیا ہے۔اس جائزے کے نتائج، ریاست کے لحاظ سے سیرو۔پھیلاؤ کو اس طرح دکھاتے ہیں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SSL3.jpg

آئی سی ایم آر نے قومی سیرو۔جائزے، قومی سطح پر کووِڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کا پتہ لگانے کے لئے کیا تھا۔ اس لیے، قومی سیرو۔جائزے کے نتائج اضلاع اور یہاں تک کہ ریاستوں کے تنوع کو نہیں دکھاتے ہیں۔

 

*****

ش ح ۔اب ن

U:7150


(Release ID: 1740139) Visitor Counter : 253