بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کے لیے مالی اعانت
Posted On:
26 JUL 2021 2:26PM by PIB Delhi
حکومت نے بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کو کووڈ-19 کے مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:
- ایم ایس ایم ای کے لیے 20,000 کروڑ روپے کا ماتحت قرض
- ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے تحت ایم ایس ایم ای سمیت کاروباری اداروں کے لیے 4.5 لاکھ کروڑ روپے کا خودکار قرض
- iii. ایم ایس ایم ای فنڈز اف فنڈز کے ذریعے 50,000 کروڑ روپے ایکویٹی انفیوژن
- iv. اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے لیے آر بی آئی کی طرف سے 15,000 کروڑ روپے کی خصوصی دوبارہ فنانس کی سہولت
- مائکرو فنانس اداروں کے ذریعہ 25 لاکھ افراد کو قرضوں کی سہولت کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم
- vi. این بی ایف سی / ایچ ایف سی / ایم ایف آئی کے لیے 30,000 کروڑ روپے خصوصی لیکویڈیٹی اسکیم
- این بی ایف سی/ ایم ایف آئی کے واجبات کے لیے 90,000 کروڑ کی جزوی کریڈٹ گارنٹی اسکیم 2.0
کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلنے کے سبب ٹیکس دہندگان کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر، حکومت ہند نے ایم ایس ایم ای سمیت صنعتوں کے لیے ٹیکس سے متعلق متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں سے کچھ اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
- ٹیکس کے قوانین کے تحت تعمیل اور قانونی کاروائیوں کے لیے وقت کی حد میں توسیع
- براہ راست ٹیکس ویواد سے وشواس ایکٹ کے تحت اعلامیہ دائر کرنے کی تاریخ میں توسیع
- iii. کارپوریٹ ٹیکس ریفنڈ کا اجرا
- iv. انکم ٹیکس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کٹوتی کا دعوی کرنے کے لیے اہل اسٹارٹ اپ کے انضمام کی تاریخ میں توسیع
- انکم ٹیکس کے باب VIA-B کے تحت کٹوتی کے دعوے کے لیے مختلف سرمایہ کاری / ادائیگی کرنے کی تاریخ میں توسیع
- vi. تاخیر سے ٹیکس کی ادائیگیوں پر معمول کی شرح سود 18 فیصد کے بدلے سود کی مراعات کی شرح۔
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7037
(Release ID: 1740050)
Visitor Counter : 276