ایٹمی توانائی کا محکمہ

حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے مزید نیوکلیائی بجلی پلانٹ لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 28 JUL 2021 3:20PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 / سائنس اور ٹیکنا لوجی  کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، سائنس اور ٹیکنا لوجی ، زمینی سائنس کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے  ، عوامی شکایات ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے  کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے مزید نیو کلیائی بجلی پلانٹ  لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ  سرِ دست  کل 6780 ایم ڈبلیو کی صلاحیت  والے 22 ری ایکٹر کام کر رہے ہیں اور  ایک ری ایکٹر  ، کے اے پی پی – 3 ( 700 ایم ڈبلیو) کو  10 جنوری ، 2021 ء کو گرڈ سے مربوط کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، 10 ری ایکٹروں کی ( 500 ایم ڈبلیو  کے پی ایف بی آر سمیت  ، جسے بھاونی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے ) تعمیر  مختلف مراحل میں ہے  ، جس کی کل صلاحیت 8000 ایم ڈبلیو ہے ۔

          حکومت نے  دیسی  تکنیک سے  700 ایم ڈبلیو والے بھاری پانی کے  10 ری ایکٹروں ( پی ایچ ڈبلیو آر ) کو فلیٹ موڈ میں تعمیر کرنے کے لئے انتظامی اور مالی اجازت دے دی ہے ۔  زیر تعمیر پروجیکٹوں  کی   تکمیل کے بعد  نیو کلیائی صلاحیت 2031 ء تک  22480 ایم ڈبلیو تک پہنچنے کی امید ہے ۔ اس کے علاوہ ، مستقبل میں مزید نیو کلیائی بجلی گھر   تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔

          نیو کلیائی بجلی گھروں میں  تحفظ کے تمام  اقدامات   کئے گئے ہیں ، جس میں  سٹنگ ، ڈیزائن  ، تعمیرات  اور بجلی بنانے کا کام شامل ہے ۔  نیو کلیائی بجلی گھروں کا ڈیزائن   تحفظ کے اصولوں  پر عمل کرتے ہوئے  تیار کئے گئے ہیں ۔ اس سے ریڈیو تابکاری اور ماحولیات کے درمیان  مختلف رکاوٹوں کو دور کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

          ان بجلی گھروں میں کام  اعلیٰ تعلیم یافتہ  ، تربیت یافتہ اور لائسنس شدہ عملے کے ذریعے  تمام ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔  نیوکلیائی بجلی گھروں میں کام کرنے والے تمام عملے کو  ذاتی تحفظ  اور مناسب ساز و سامان ( پی پی ای ) اور نگرانی کی  امداد فراہم کی گئی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-07-2021)

U. No.  7130


(Release ID: 1740020) Visitor Counter : 220