ایٹمی توانائی کا محکمہ

حکومت کووڈ بیپ  ( بی ای ای پی ) کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ


کووڈ بیپ ( بی ای ای پی ) بھارت کا پہلا، دیسی  ،سستا ، وائر لیس فیزیو لوجیکل  پیرامیٹرس  کی نگرانی  کا نظام ہے ، جو کوو ڈ- 19 کے مریضوں کے لئے ہے

Posted On: 28 JUL 2021 3:18PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 /  سائنس اور ٹیکنا لوجی  کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، سائنس اور ٹیکنا لوجی ، زمینی سائنس کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے  ، عوامی شکایات ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کووڈ بیپ ( بی ای ای پی ) کی بڑے پیمانے  پر  تیاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔  آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری  جواب پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ بیپ ( بی ای ای پی ) کووڈ – 19 کے مریضوں کے لئے بھارت کا پہلا  ، دیسی ، سستا ، وائرس لیس فیزیو لوجیکل پیرامیٹر کی  نگرانی کا نظام ہے ، جسے  حیدر آباد کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج  نے الیکٹرانکس  کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ ( ای سی آئی ایل ) اور ایٹمی توانائی کے محکمے کے اشتراک سے تیار کیا ہے ۔

          اب تک  40 عدد کووڈ -  بیپ  ای سی آئی ایل کی  سی ایس آر سرگرمیوں   کے طور پر حیدر آباد کے سرکاری اسپتالوں میں   سپلائی کئے گئے ہیں تاکہ ان کا استعمال  کیا جا سکے اور  مالی سال 21-2020 ء میں  ان کا رد عمل  حاصل کیا جا سکے ۔ ان کے علاوہ ، اگست ، 2021 ء کے وسط تک   مزید 100 عدد  ایس ایس آئی سی حیدر آباد کو  بھیجنے کے لئے تیار کئے جا رہے ہیں ۔

          ان مصنوعات  کی خصوصیات کو  11 جنوری ، 2021 ء کو حکومتِ ہند  کی محنت اور روز گارکی وزارت کے سکریٹری کے سامنے ورچوئل کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا تھا ۔ اس پر غور کرنے کے بعد ، اس کے بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے محنت و روز گار کی وزارت کو  ایک تجویز  بھیجی گئی تھی ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-07-2021)

U. No.  7131



(Release ID: 1740019) Visitor Counter : 217