وزارت آیوش

آیوش نظام کے توسط سے مختلف امراض کے علاج کو مقبول عام بنانے کے لئے پہل قدمی

Posted On: 27 JUL 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 جولائی 2021: وزارت آیوش  بین الاقوامی باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مرکزی شعبہ کی اسکیم کے تحت بین الاقوامی فروغ، پھیلاؤ  اور دوا کے آیوش نظام کی عالمی قبولیت جس میں تجارت کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے مختلف اقدامات کرنے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ باہمی اور کثیر جہتی بات چیت ، آیوش نظام کی پہچان، آیوش مصنوعات/ادویہ /خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک کلی طور پر وقف آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل (اے ای پی سی) کا قیام، بین الاقوامی نمائشوں میں صنعت اور ہسپتالوں کی شمولیت کے لئے حمایت، ڈبلیو ایچ او، آئی ایس او، وغیرہ جیسی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ کوالٹی کا معیار قائم کرتے ہوئے مختلف ممالک کے لئے ماہرین کا وفد، آؤٹ باؤنڈ سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینا، بین الاقوامی آیوش اداروں کا قیام، بھارت میں آیوش کورسز کے لئے غیر ملکیوں کو اسکالرشپ فراہم کرانا جیسی متعدد پہل قدمیاں انجام دیتا ہے۔

حکومت نے آیوش کے شعبے میں طبی سیاحت کو بڑھاوا دینے اور عالمی درجے کے جدید آیوش ہسپتالوں کے قیام کے سلسلے میں میڈیکل ویلیو ٹریول کے لئے چیمپئن سروسز سیکٹر اسکیم تیار کی ہے۔حکومت نے طب، چاق و چوبند، یوگا اور آیوروید سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک نیشنل میڈیکل اینڈ ویل نیس ٹورزم بورڈ بھی قائم کیا ہے۔حکومت ہند کا مقصد بھارت کو آیوش نظام کے توسط سے صحت اور چاق و چوبند سیاحت کے لئے ایک بہترین مقام کے طور پر تیار کرنا ہے۔

حکومت ہند نے بھارتی روایتی نظام ادویہ کو فروغ دینے کے لئے مختلف پالیسی پہل قدمیاں شروع کی ہیں جن میں متعدد آیوش ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں اضافے کے توسط سےآیوش خدمات تک بہتر رسائی کو لے کر تصور قائم کرنے کے لئے نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) کا آغاز، کینسر، ذیابیطس، کارڈیو ۔ واسکیولر امراض اور اسٹروک (این پی سی ڈی سی ایس) سے بچاؤ کے قومی پروگرام میں آیوش کی شمولیت، آیوش خدمات فراہم کرانے کے لئے آیوشمان بھارت کے تحت 12500 آیوش صحت اورچاق و چوبند رہنے کے مراکز میں کام کاج شروع کرنا، آیوش معالجے کے لئے بیمہ احاطہ کا تعارف، پرنٹ/الیکٹرانک/سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے توسط سے آیوش نظام کی خوبیوں کی تشہیر۔ معروف آیوش اور ایلوپیتھی اداروں میں آیوش طبی صحتی اکائی کے قیام کے لئے تعاون فراہم کرانے اور کمیونٹی صحتی نگہداشت کو فروغ دینے کے لئے مستند کلاسیکل آیوش گفت و شنید مراکز  کے آغاز کے لئے ایک امبریلا اسکیم، آیورسواستھ یوجنا، تیار کی گئی ہے۔

یہ اطلاع آیوش کے وزیر مملکت جناب مہندرابھائی منجاپارا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U:7078



(Release ID: 1739611) Visitor Counter : 146