کوئلے کی وزارت

کوئلے کانوں کی نیلامی

Posted On: 27 JUL 2021 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍ جولائی  :  کوئلے کی کانوں کی شناخت صرف نجی سیکٹر کی کمپنیوں کو نیلامی کے لئے نہیں کی گئی ہے۔ کول مائنز (خصوصی دفعات) ایکٹ ، 2015 [سی ایم ایس پی ایکٹ] اور مائنز اینڈ منرلز (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 [ایم ایم ڈی آر ایکٹ] کی دفعات کے مطابق ، سرکاری اور نجی شعبے دونوں کمپنیاں نیلامی میں حصہ لینے کے اہل ہیں ۔ کوئلے کی کانوں کی نیلامی ایک مستقل عمل ہے۔ اب تک 46 کوئلے کی کانوں کو کامیابی کے ساتھ نیلام کیا جاچکا ہے جن میں سے 44 کوئلہ کی کانوں کو نجی شعبے کی کمپنیوں کو نیلام کیا جاچکا ہے۔

کوئلے کی فروخت کیلئے نیلامی کی موجودہ قسط (ٹرینچ) میں 67 کوئلے کی کانیں پیش کی گئیں (سی ایم ایس پی ایکٹ کے تحت 23 کوئلہ کانیں اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 44 کوئلہ کانیں)۔ نیلامی کا عمل جاری ہے۔

حال ہی میں پیک ریٹیڈ کپیسٹی آف ماِئن پر کوئلے کی فروخت کے لیے نیلام ہونے والی 20 کانوں سے حاصل ہونے والا سالانہ محصول تقریباً 7419 کروڑ روپے ہے۔ ان 20 کانوں سے حاصل ہونے والا سالانہ روزگار کا تخمینہ تقریباً 79019 ہے۔

یہ معلومات پارلیمانی امور ، کوئلہ اور کانوں کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 26 جولائی 2021 کو راجیہ سبھا میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ش ت- ق ر)

U-7070



(Release ID: 1739429) Visitor Counter : 195