سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
طالبات میں ہائرسیکنڈری سطح پرسائنس اسٹریم کو مقبول بنانے کے لئے بہت سے اقدامات
کئے جارہے ہیں :ڈاکٹرجتیندرسنگھ
Posted On:
27 JUL 2021 12:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی27؍جولائی:سائنس اورٹکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت ،(آزادانہ چارج ) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) وزیراعظم کے دفتر، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ طالبات میں ہائرسیکنڈری سطح پر سائنس اسٹریم کو مقبول بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں انھوں نے کہاکہ سائنس وٹکنالوجی کے محکمے نے 9ویں سے 12ویں کلاس کی ہونہارطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے سال 20-2019میں ایک نیا پروگرام وگیان جیوتی شروع کیاہے تاکہ ان علاقوں میں خاص طورپرسائنس وٹکنالوجی میں تعلیم اورکیریئرکوفروغ دیاجاسکے ۔ جہاں خواتین کی کم نمائندگی ہے ۔
فی الحال ملک کے 100ضلعوں میں یہ پروگرام نافذالعمل ہے ۔ اس پروگرام کے تحت سائنس ، کیمپس ، خصوصی لیکچررز/کلاسیز ، طلباء –والدین کی کاونسنگ اوررول ماڈل کے ساتھ گفتگوجیسی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیاجاتاہے ۔ مخصوص لڑکیاں قریب کے سائنسی اداروں اورصنعتوں کا دورہ کرنے کے لئے موقع بھی حاصل کررہی ہیں ۔ اٹل ٹنکرنگ لیبس تک رسائی جہاں بھی دستیاب ہے ، ٹنکرنگ سرگرمیوں کے لئے مخصوص طلباء کو فراہم کی جاتی ہے ۔ سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کی وومین- ان -سائنس وانجینئرنگ –کرن (وائیز –کرن ) اسکیم کے مختلف پروگرام ہیں تاکہ سائنس وٹکنالوجی کے شعبے میں خواتین محققین کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ وائز کرن کے تحت خواتین سائنسد انوں کی اسکیم ، خواتین سائنسدانوں اورماہرین ٹکنالوجی کو مواقع فراہم کرتاہے ۔
خواتین یونیورسٹیوں میں اختراع اورمہارت کے ذریعہ کانسولیڈیشن آف یونیورسٹی ریسرچ کے ذریعہ ادارہ جاتی تعاون بھی فراہم کیاجاتاہے ۔ خواتین یونیورسٹیوں میں بنیادی ڈھانچے کی تحقیق کی ترقی کے لئے پروگرام بھی ہوتے ہیں تاکہ سائنس وٹکنالوجی میں تحقیق وترقی کی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔
21-2020کےدوران سائنس وانجینئرنگ ریسرچ بورڈ نے ‘‘ایس ای آربی –پی او ڈبلیو ای آر’’ (کھوجی تحقیق میں خواتین کے لئے مواقع کا فروغ ) اسکیم شروع کی ہے ۔ اس کا مقصد تحقیقی سرگرمیوں میں خواتین سائنسدانوں کی مقابلتاًکم شرکت کو دورکیاجاسکے ۔
****************
ش ح۔ ح ا۔ع آ
U NO. 7068
(Release ID: 1739425)
Visitor Counter : 188