صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند ، خراب موسم کی وجہ سے کرگل وار میموریل کا دورہ نہیں کرسکے
بارہ مولہ میں ڈیگر وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
26 JUL 2021 9:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ جولائی : صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند ، دراس میں کرگل وار میموریل کا دورہ نہیں کرسکے، کیونکہ ان کے ہیلی کاپٹر کو راستے میں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم صدر جمہوریہ نے بارہ مولہ کا دورہ کیا اور اُن فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ انہوں نے ڈیگر جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ انہوں نے چنار کور کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور گلمرگ میں اونچائی پر واقع وار فیئر اسکول کا دورہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-7063
(Release ID: 1739391)
Visitor Counter : 145