خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے ملک گیر 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن کا آغاز کریں گی


نئی ہیلپ لائن کا مقصد تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے بہت سی شکایات اور مشورے کے خدمات کی سہولیات فراہم کرنا ہے

Posted On: 26 JUL 2021 5:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 جولائی ،2021   / خواتین اور بچوں کی ترقی کی  مرکزی  وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی منگل 27 جولائی ، 2021 کو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے ہمہ وقت کام کرنے والے  ہیلپ لائن نمبر کا آغاز کریں گی۔ اس ہیلپ لائن کا مقصد تشدد سے متاثرہ خواتین کو پولیس ، اسپتالوں ،ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی ، نفسیاتی خدمات اور خواتین سے متعلق سرکاری پروگراموں سے مربوط کر کے ہنگامی حالات میں  اور غیر ہنگامی حالات میں شکایات اور مشورے کی خدمات ہمہ وقت فراہم کرنا ہے کہ یہ سہولیات پورے ملک میں ایک واحد یکساں نمبر کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ یہ ہیلپ لائن خواتین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  اور خواتین کے لیے قومی کمیشن کی طرف سے کیے گئے بہت سے اقدامات کے مطابق ہیں۔

اس نئی ہیلپ لائن کا مقصد تشدد سے متاثرہ خواتین کو  پولیس کی مدد ، نفسیاتی اور سماجی مشورہ اور دیگر خدمات جیسی بہت  سی مربوط سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ ہیلپ لائن خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق معاملات پر ہمہ وقت مدد فراہم کرے گی۔ اس ہیلپ لائن کے تحت تربیت یافتہ ماہرین کی ایک ٹیم کام کرے گی ۔ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کی کوئی لڑکی یا عورت اس ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد حاصل کر سکتی ہے، جو نئی دلی کے خواتین سے متعلق قومی کمیشن کی عمارت میں کارکردگی انجام دے گی۔

این سی ڈبلیو اپنے قانونی درۂ کار کے تحت پورے ملک میں تشدد / خواتین کے حقوق کی محرومی کے مختلف زمروں کے تحت کی گئی شکایات کی چھان بین کرے گا۔ یہ شکایات اس ویب سائٹ www.ncw.nic.inکے ذریعے تحریری طور پر یا آن لائن موصول کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

U –7054



(Release ID: 1739336) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi