کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زرعی کاروبار کو زبردست تقویت بہم پہنچانے کے تحت، اتراکھنڈ سے سبزیوں کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات کے لئے درآمد کی گئی


2019۔20 میں 10114 کروڑ روپئے کے بقدر کی برآمدات کے مقابلے میں 2020۔21 میں بھارت نے 11019 کروڑ روپئے کے بقدر کے پھل اور سبزیاں برآمد کیں

Posted On: 26 JUL 2021 3:24PM by PIB Delhi

26 جولائی، 2021: اتراکھنڈ سے زرعی مصنوعات کی برآمدات کو حاصل ہوئی زبردست تقویت کے تحت ہری دوار کے کاشتکاروں سے حاصل کی گئی کری پتی، بھنڈی، ناشپاتی اور کریلا سمیت سبزیوں کی پہلی کھیپ آج متحدہ عرب امارات ، دبئی کو برآمد کی گئیں۔

سبزیوں کی برآمدات ، اتراکھنڈ میں اگائے گئے باجرے کی ایک کھیپ کے مئی 2021 میں ڈنمارک کو برآمد کیے جانے کے بعد عمل میں آئی۔

اتراکھنڈ زرعی مصنوعات مارکیٹنگ بورڈ (یو کے اے پی ایم بی) اور ایک برآمدکار، جسٹ آرگینک، کے تعاون سے اے پی ای ڈی نے برآمدات کے لئے اتراکھنڈ کے کاشتکاروں سے راگی (انگلی باجرا) اور جھنگورا (بارن یارڈ باجرا) حاصل اور پروسیس کیا، جو کہ یوروپی یونین کے آرگینک سرٹیفکیشن کے معیار کو پورا کرتا ہے۔

اتراکھنڈ حکومت نامیاتی کھیتی کی حمایت کرتی رہی ہے۔ ایک منفرد پہل قدمی کے توسط سے یو کے اے پی ایم بی سرٹیفکیشن کے لئے ہزاروں کاشتکاروں کی مدد کرتا رہا ہے۔یہ کاشتکار خصوصی طور پر راگی، جھگورا، چولائی وغیرہ جیسے موٹے اناجوں کی پیداوار کرتے ہیں۔

زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات برآمدات ترقی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) بھارت کے زرعی اور خوراک ڈبہ بندی مصنوعات برآمداتی نقشے پر تشہیری سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ اے پی ای ڈی اے اتراکھنڈ میں ایک پیک ہاؤس کے قیام کے سلسلے میں مالی امداد فراہم کرانے کا منصوبہ وضع کر رہی ہے جو بین الاقوامی منڈی کو تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے لئے لازمی ضروریات یا بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت کو پورا کرے گی۔

اے پی ای ڈی اے زرعی مصنوعات کی پوری سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے ذریعہ خریداروں کو کسانوں سے جوڑ کر اہلیت سازی، کوالٹی کی تجدیدکاری، اور بنیادی ڈھانچہ ترقیات ، دونوں سے اتراکھنڈ علاقے پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھے گی۔

2019۔20 میں 10114 کروڑ روپئے کے بقدر برآمدات کے مقابلے میں 2020۔21 میں بھارت نے 11019 کروڑ روپئے کے بقدر پھلوں اور سبزیاں برآمد کیں جس سے 9 فیصد کے بقدر اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اے پی ای ڈی اے غذائی مصنوعات کی برآمدات کے لئے بازار فروغ سرگرمیاں، مطلع فیصلے لینے کے لئے مارکیٹ انٹلی جینس، بین الاقوامی تجربہ، ہنرمندی ترقیات، صلاحیت سازی اور اعلیٰ معیار کی حامل پیکجنگ کا کام کرتی ہے۔

*****

ش ح ۔اب ن

U:7040



(Release ID: 1739180) Visitor Counter : 217