بجلی کی وزارت

توانائی کے مرکزی وزیراوروزیرمملکت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزوکے طورپر توانائی کے اداروں سے متعلق کلیدی انضباطی معیارات کے بارے میں ایک رپورٹ کا اجراکیا


آرای پی نے اپنا 52واں یوم تاسیس منایا

جناب آرکے سنگھ نے ہریانہ کے گروگرام میں آرای سی کے نئے کارپوریٹ دفترکاافتتاح کیا

Posted On: 25 JUL 2021 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی25؍جولائی: آرای سی لمیٹڈ( سابقہ نام رورل الیکٹری فیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ ) کے 52ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج توانائی ، جدید وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیرجناب آرکے سنگھ نے توانائی اوربھاری صنعتوں کے وزیرمملکت جناب کرشن پال گوجر، توانائی کی وزارت میں سکریٹری جناب آلوک کمار ، آرای سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی ، جناب سنجے ملہوترا اوروزارت توانائی اور آرای سی کے اہم افسران کی موجودگی میں گروگرام ، ہریانہ میں کارپوریشن کے نئے ، جدید ترین سہولتوں سے لیس کارپوریٹ دفترکا افتتاح کیا۔ آرای سی کا4.2ایکڑمیں پھیلاہوایہ جدید کیمپس  ایک بایوکلائمیٹک عمارت ہے ، جس میں ایک پلازہ اور 400نشستوں والا آڈیٹوریم ہے ۔ یہ اپنی چھت پر (روف ٹاپ ) ایک میگاواٹ  کے شمسی پلانٹ والاایک نیٹ –زیرو بلڈنگ ہے ۔ اسے مربوط آبی وبندوبست و توانائی بندوبست کے لئے جی آرآئی ایچ اے سمٹ (گرین ریٹنگ فارانٹیگریٹڈہیبی ٹیٹ اسسمنٹ ) سے نوازاجاچکاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210725_183451J7DX.jpg 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210725_183451J7DX.jpg

بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منانے کے لئے فی الحال ملک بھرمیں جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزوکے طورپر قابل احترام وزراء نے توانائی کے اداروں سے متعلق کلیدی انضباطی معیارات پرمشتمل ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے ۔ رپورٹ میں ریاست کی ملکیت والے ٹرانسمیشن اور جنریشن اداروں  کے علاوہ ڈسکام (ڈی آئی ایس سی اوایم ) سے متعلق اہم انضباطی معلومات شامل ہیں ۔ یہ ان کی کارکردگی کے بامعنی موازنہ کی سہولت فراہم کریگی اورپالیسی سازوں نیز ریگولیٹرس سمیت توانائی کے شعبے کے حصص داروں کے لئے قابل عمل بصیرت بھی فراہم کریگی ۔ بینچ مارکنگ اور اہم انضباطی معیارات کے تقابلی تجزیئے سے بھی ایک وسیع زاویہ نظرحاصل ہوگا۔ جس سے یہ پتہ چلے گاکہ توانائی کے اداروں کی کارکردگی کیسی ہے ، اوراس میں کس طرح کی اصلاحی تدابیر کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210725-WA0003NUQX.jpg

اس موقع پر اپنی تقریرمیں توانائی کے مرکزی وزیر جناب آرکے سنگھ نے آرای سی کو اس کے 52ویں یوم تاسیس پر مبارک باد دی اورکہاکہ یہ ایک ایسا شاندار سفررہاہے ، جس پر یہ کارپوریشن فخرکرسکتاہے ۔ آرای سی نے حال ہی ریکارڈ وقت میں ہرگاوں اوربساوٹوں  کو جوڑنے  اور توانائی کے شعبے میں یکسرتبدیلی لانے کا کام مکمل کیاہے ۔

توانائی کے وزیرمملکت جناب کرشن پال گوجرنے کہاکہ پورے بھارت میں 22دفاترپرمشتمل اپنے وسیع نیٹ ورک کے توسط سے آرای سی بجلی کی تقسیم ، ٹرانسمیشن ، پیداوار اور قابل تجدیدتوانائی کے شعبہ کی ترقی کے لئے مالی اعانت کاضروری کام کررہاہے ۔

انھوں نے کہاکہ ڈی ڈی یوجی جے وائی اسکیم  کے تحت ملک کے گاوؤں کی 100فیصد برق کاری کا ہدف حاصل کرلیاگیاہے ۔ ریکارڈ وقت میں 2.81کروڑگھروں کی برق کاری ایک چیلنج بھراکام تھا۔ آرای سی اس کے لئے مبارکباد کامستحق ہے ۔رپورٹ کے تعلق سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ توانائی کے  اداروں سے متعلق کلیدی انضباطی معیارات کے بارے میں آرای سی کے ذریعہ جاری رپورٹ توانائی کے اداروں کی کارکردگی سے متعلق معیارات کا ایک جامع مجموعہ پیش کرنے اور بہترفیصلے کے لئے بصیرت پیداکرنے کی ایک انوکھی پہل ہے ۔

اس پروگرام میں بھارت سرکارکی دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی ) کی حصولیابیوں پر ایک کتابچہ اور معززاشخاص کے ذریعہ آرای سی کی سی ایس آر پہل پر ایک مجموعے کا اجرابھی کیاگیا۔

آرای سی لمیٹڈ کے بارے میں :آرای سی ایک نورتن غیربینکنگ مالیاتی کارپوریشن (این بی ایف سی ) ہے ، جو پورے بھارت میں توانائی کے شعبے کی مالی اعانت اور فروغ پر توجہ مبذول کررہاہے ۔ 1969میں قائم رورل الیکٹری فیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ نے آپریشنز کے شعبے میں 50سال مکمل کرلئے ہیں ۔ یہ ریاستی بجلی بورڈوں  ، ریاستی حکومتوں ، مرکزی /ریاستی بجلی اداروں ، آزادانہ طورپر بجلی کی پیداوار کرنے والوں ، دیہی  بجلی کوآپریٹوزاور نجی شعبے کے اداروں کو مالی مدد فراہم کرتاہے ۔اس کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں پورے  توانائی کے شعبے کے ویلیوچین میں پروجیکٹوں کی مالی اعانت کے ساتھ  ساتھ مختلف قسم کے پروجیکٹوں میں پیداوار، ٹرانسمیشن ، تقسیم سے متعلق پروجیکٹ اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ شامل ہیں ۔ آرای سی کی مالی اعانت سے بھارت میں ہرچوتھے بلب کو روشنی ملتی ہے ۔

****************

 

ش ح۔م م۔ع آ

U NO. 7008



(Release ID: 1739002) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil