وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے کنور میں ایک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ کی طرف سے معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 25 JUL 2021 6:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کنور میں ایک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے فوت شدہ افراد کے ورثا کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

پی ایم او کی طرف سلسلے وار ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

 

ہماچل پردیش کے کننور میں مٹی کے تودے گرنے سے پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کے علاج کا پورا انتظام کیا جا رہا ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں: وزیر اعظم @narendramodi

 

ہماچل پردیش کے کنور میں حادثے سے مرنے والے لوگوں کے ورثا کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7000



(Release ID: 1738859) Visitor Counter : 162