نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کووڈ-19 کے بیچ چھوٹی افتتاحی تقریب کے ساتھ کل ٹوکیو اولمپکس 2020 کا آغاز ہوگا


پورے ہندوستان میں اولمپکس کا جوش و خروش قابل دید

Posted On: 22 JUL 2021 1:22PM by PIB Delhi

ممبئی: 22 جولائی، 2021

ٹوکیو اولمپکس 2020 ہندوستانی وقت کے مطابق کل شام 4:30 بجے افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا۔ تاہم، جاپان کے دارالحکومت میں نئے تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ پروگرام کووڈ-19 کے پیش نظر بہت چھوٹا ہوگا۔

جاپان نے اعلان کیا ہے کہ شرکا خالی جگہوں میں مقابلہ کریں گے تاکہ وبائی امراض کی وجہ سے صحت کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ تقریب میں ہر ملک سے صرف چھ اہلکاروں کو ہی جانے کی اجازت ہے۔ شائقین اس بار ایک چھوٹی ٹیم کو پریڈ لیتے ہوئے دیکھیں گے۔

جاپانی حروف تہجی کے مطابق مارچ پاسٹ میں ہندوستان کا نمبر 21 ہے۔ اس بار ہندوستان نے اولمپکس کے لیے اپنا سب سے بڑا دستہ بھیجا ہے۔ 228 رکنی مضبوط دستہ 127 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جو 22 ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں اور جو 18 میدانوں یعنی تیر اندازی، ایتھلیٹکس، باکسنگ، بیڈ منٹن، ایکوسٹرین، فینسگ، گولف، جمناسٹکس، ہاکی، جوڈو، کشتی رانی، شوٹنگ، سیلنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس، ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور کشتی میں حصہ لیں گے۔

 

 

ہندوستان میں اولمپکس کا جوش قابل دید ہے

اولمپکس کا جوش پورے ہندوستان میں زور پکڑ رہا ہے، ملک کے کونے کونے سے شائقین ہندوستان کے ایتھلیٹوں کےلیے خوشی منا رہے ہیں اور ان کی حمایت میں پیغامات کا اشتراک کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور کنبہ کے ممبروں کے ساتھ ویڈیو بنائیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

ایک ٹوئیٹ میں، جناب ٹھاکر نے کہا، تمام شہری ایک ویڈیو بنا سکتے ہیں اور اسے پانچ لوگوں کو ٹیگ کر سکتے ہیں اور انھیں ہندوستانی اولمپکس ٹیم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے اپنے ویڈیو شیئر کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے #چیئر 4 انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل بھی کی۔ وزیر نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شائع کی ہے اور پانچ افراد کو ٹیگ کیا ہے۔ انھوں نے قانون و انصاف کے وزیر کرن رجیجو، کرکٹر وریندر سہواگ، اداکار اکشے کمار، بیڈمنٹن  کھلاڑی سائنا نہوال اور پےٹی ایم کے بانی وجے  شیکھر شرما کو نامزد کیا ہے۔

 

دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر اولمپکس کوریج

ٹوکیو میں کل سے شروع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹ ایونٹ کو دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے نیٹ ورک اور خصوصی اسپورٹس چینل ڈی ڈی اسپورٹس کے ذریعہ پرسار بھارتی نے میگا کوریج دی ہے۔ اس کی کوریج اولمپکس شروع ہونے سے پہلے لے کر اختتام  تک پھیلی ہوئی ہے اور یہ پرسار بھارتی کے ٹی وی، ریڈیو اور ڈجیٹل پلیٹ فارم پر پورے ملک میں دستیاب ہوگی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6981



(Release ID: 1738777) Visitor Counter : 189