بجلی کی وزارت

'آزادی کے امروت مہوتسو' کے حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے باندی پورہ میں 33/11 کلوواٹ 10 ایم وی اے سب اسٹیشن کا افتتاح

Posted On: 24 JUL 2021 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 24 جولائی 2021،

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TRQN.jpg

باندی پورہ کے نوسو میں بھارت سرکار کی مربوط بجلی ترقی (آئی پی ڈی ایس) اسکیم کے تحت کیمشن کیے گئے ایک  33ا/11 کے وی 10 ایم وی اے سب اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ پاور فنانس کارپوریشن آئی پی ڈی ایس اسکیم کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔

یہ افتتاحی تقریب بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 'آزادی کےامرت مہوتسو' تقریبات کا ایک حصہ ہے۔

اس پروجیکٹ کا افتتاح جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری (پاور) جناب روہت کنسل، کشمیر بجلی تقسیم کاری کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت قیوم، باندی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد، پاور فنانس کارپوریشن (پی ایف سی) کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب آر ایس ڈھلوں اور ڈائرکٹر کمرشیل پراجیکٹس (ایڈِشنل چارج) جناب پی کے سنگھ نے کیا۔ جناب ڈھلوں اور جناب سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پی ایف سی اور آر ای سی پی ڈی سی ایل (پروجیکٹ نفاذ ایجنسی) کے سینئر معززین نے بھی شرکت کی۔

3.85 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے سب اسٹیشن سے نشاط باندی پورہ، بگھی باندی پورہ، نوسو، لنکریشرا، پاپچن اور ملحقہ علاقوں میں 2400 سے زائد کنبوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سب اسٹیشن علاقے میں بجلی کی کٹوتی میں کمی آئے گی۔ سب اسٹیشن اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ اجر اسٹیشن سے 450 ایمپیئر بجلی کا بوجھ کم کیا جائے۔

***

U. No. 6976

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1738750) Visitor Counter : 204


Read this release in: Punjabi , Tamil , English , Hindi