صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 42.78 کروڑ سے متجاوز


صحت یابی کی شرح 97.35 فی صد تک پہنچی

پچھلے 24 گھنٹے میں یومیہ نئے معاملات کی تعداد 39097

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ( 408977 ) سردست کل مریضوں کی تعداد کا 1.31 فی صد

مسلسل 33 ویں دن وباء سے متاثرہ پائے جانے والے افراد کی شرح 3 فی صد سے کم (2.40فی صد ) رہی

Posted On: 24 JUL 2021 9:36AM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 24 جولائی/ بھارت میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 42.78 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ مجموعی طور پر  آج  صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری  رپورٹ کے مطابق  5234188 اجلاس کے ذریعے  کل 427882261   ٹیکے لگائے جا چکے ہیں  ۔  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4267799  ٹیکے لگائے گئے ۔

         اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

 

ایچ سی ڈبلیو

پہلی  ڈوز

1,02,83,491

دوسری ڈوز

76,74,804

ایف ایل ڈبلیو

پہلی  ڈوز

1,78,44,127

دوسری ڈوز

1,07,32,410

عمر گروپ 18 – 44 سال

پہلی  ڈوز

13,54,32,522

دوسری ڈوز

57,68,314

عمر گروپ  45 – 59 سال

پہلی  ڈوز

10,00,94,927

دوسری ڈوز

3,34,30,580

60 سال سے زیادہ

پہلی  ڈوز

7,31,64,749

دوسری ڈوز

3,34,56,337

میزان

42,78,82,261

 

 

            کووڈ – 19 ویکسین سبھی کو لگانے کا  نیا مرحلہ 21 جون ، 2021 ء کو شروع ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت   ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور پورے ملک میں ، اِس کے دائرے کو وسیع کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔

وباء کےآغاز کے بعد سے  وباء سے متاثر ہونے والے افراد  میں اب تک 30503166 افراد کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں  35087  مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح صحت یابی کی مجموعی شرح 97.35 فی صد ہو گئی ہے ۔

 

           

پچھلے 24 گھنٹے میں بھارت  میں یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 39097 درج کی گئی ہے ۔

یومیہ نئے مریضوں کی تعداد  پچھلے 27 دنوں سے مسلسل 50000 سے کم ہے اور یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں / یو ٹی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

 

بھارت میں  آج زیر علاج مریضوں کی  تعداد 408977 ہے ، جو  ملک میں وباء سے متاثرہ افراد کا  1.31 فی صد ہے ۔

 

            پورے ملک میں ٹسٹ کرنے کی صلاحیت میں قابلِ قدر اضافے کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کل 1631266  ٹسٹ  کئے گئے۔ اب تک  بھارت میں مجموعی طور پر  45.45  کروڑ (454570811  ) ٹسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ 

          ایسے میں ، جب کہ  پورے ملک میں  ٹسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے ،  جانچ میں مثبت  پائے جانے والوں  کی ہفتہ وار تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔  سردست ، مثبت پائے جانے والی  ہفتہ وار شرح  2.22  فی صد ہے ، جب کہ مثبت پائے جانے والے ٹسٹ کی یومیہ شرح آج  2.40  فی صد رہی ۔ یہ شرح اب مسلسل 33 ویں دن بھی 3  فی صد سے کم رہی ہے  اور مسلسل 47 ویں دن 5 فی صد سے کم رہی ہے ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No. 6952


(Release ID: 1738612) Visitor Counter : 198