خلا ء کا محکمہ
بھارت میں مختلف خلائی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے نجی اداروں کی جانب سے حکومت کو 27 تجاویز موصول ہوئیں
Posted On:
22 JUL 2021 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جولائی 2021: مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور تکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ وزیر مملکت وزیر اعظم کا دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھارت میں مختلف خلائی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے نجی اداروں کی جانب سے 27 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت، انہوں نے کہا کہ ان تجاویز میں لانچ وہیکلس کی تیاری اور لانچنگ، سیارچوں کی تیاری، ملکیت اور آپریٹنگ، سیارچوں پر مبنی خدمات کی فراہمی، خلائی مشن کے لئے مخصوص زمین کا قیام، تحقیقی شراکت داریاں اور مشن سے متعلق خدمات کی فراہمی جیسے امور شامل ہیں۔
عالمی خلائی معیشت آئندہ دو دہائیوں میں اضافے سے ہمکنار ہوکر ایک کھرب امریکی ڈالر سے زائد کے بقدر بننے کے لئے تیار ہے۔خلائی شعبے کی اصلاحات کے ساتھ، بھارتی نجی خلائی صنعت عالمی خلائی معیشت ─ خلاء پر مبنی خدمات، لانچ سروسز، لانچنگ گاڑیوں اور سیارچوں کی مینوفیکچرنگ، خلائی مشن کے لئے مخصوص زمین کا قیام اور لانچنگ انفراسٹرکچر ─ کے بنیادی عنصر کے لئے قابل ذکر حد تک تعاون فراہم کرے گی۔
توقع کی جاتی ہے کہ تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس اور ایک سرے سے دوسرے سرے تک سرگرمیوں میں، صنعتوں سمیت نجی شعبے کی شراکت داری قومی خلائی معیشت کو توسیع دینے، روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور بہتر پیداواری سہولتیں فراہم کرانے میں مدد فراہم کرے گی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:6869
(Release ID: 1737953)
Visitor Counter : 162