شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کے لئے اقتصادی پروگرام اور پروجیکٹ

Posted On: 22 JUL 2021 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 جولائی 2021: نیتی آیوگ نے ستمبر 2020میں ترقی کے سترہ موضوعاتی علاقوں سے متعلق سترہ ذیلی گروپ تشکیل دیئے۔ نیتی آیوگ نے شمال مشرق کے مختلف پروجیکٹوں کا کوئی وسط مدتی جائزہ نہیں لیا ہے خاص طور سے تعلیم اور برآمداتی صورتحال سمیت دیگر سولہ موضوعاتی گروپوں کی موجودہ صورتحال مرکزی سیکٹر اور مرکز کے زیر انتظام اسکیموں کا جائزہ لینے کا کام متعلقہ محکمے / وزارتیں کرتی ہیں۔ شمال مشرق کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل کے ذریعہ نافذ اسکیموں پر عمل درآمد کا تیسرے فریق کے ذریعہ جائزہ مکمل ہوگیا ہے۔

رواں مالی سال کے لئے (22-2021) 54 غیر مستثنیٰ وزارتوں / محکموں کی جانب سے 68020 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو شمال مشرق کے لئے GBSکے دس فی صد کے تحت ہے۔ مالی سال 21-2020 کے دوران حکومت نے ایک خصوصی اقتصادی اور جامع پیکج کا اعلان کیا جس میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (PMGKY) اور تین آتم نربھر بھارت پیکج کووڈ-19 عالمی وباء سے نمٹنے اور اقتصادی ترقی کی بحالی کے لئے تھے۔ مرکزی بجٹ 22-2021 میں بھی جو اعلانات کئے گئے تھے وہ ہیں۔ صحت کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں اضافہ، میگا انویسٹمنٹ ٹکسٹائلز پارک، زرعی قرضوں میں اضافہ اور MSMEسیکٹر کو اضافی بجٹ اختصاص، اس کے علاوہ جون 2021 میں حکومت نے کووڈ-19 عالمی وباء کی دوسری لہر سے نمنٹنے میں ہندوستانی معیشت کی مدد کے لئے سترہ اقدامات پر مشتمل 6.29 لاکھ کروڑ روپے کے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا جس میں صحت عامہ کو مستحکم کرنے اور ترقی و روزگار میں تیزی لانے کے اقدامات شامل ہیں۔ ان پروگراموں اور پالیسیوں میں سے کئی ایسے ہیں جن سے شمال مشرقی خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔

شمال مشرقی خطے میں کووڈ-19 کی صورتحال کا صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت باقاعدہ جائزہ لیتی ہے اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی جانب سے بھی مربوط کارروائی کی جارہی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے عوام کی دشواریوں کو کم سے کم کرنے کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل نے آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ-19 عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور پر 26.09 کروڑ روپے کی رقومات مختص کیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (DONER) کے ذریعہ 313.98 کروڑ روپے کی لاگت والے گیارہ پروجیکٹ مختص کئے گئے ہیں جو شمال مشرقی ریاستوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے NESIDSکے تحت فراہم کئے گئے ہیں اور یہ خاص طور سے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ہیں۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے بھی مرکزی وزارتوں / محکموں کے ساتھ تال میل قائم کرکے طبی فراہمی اور ٹسٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد کی ہے۔ 21-2020 کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کو نیشنل ہیلتھ مشن (NHM) کے ذریعہ ایمرجنسی کاررائیوں اور صحت کے نظام کی تیاریوں کے پیکج کے طور پر 322.59 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ 20-2019 کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کو قومی صحت مشن کے تحت 111.34 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔ SDRF کے تحت روک تھام کے اقدامات کے لئے ریاستی حکومت کو مالی سال 20-2019 کے دوران SDRF کے تحت الاٹ رقومات میں سے 35 فی صد تک خرچ کرنے کی اجازت دی گئی۔ 35 فی صد کی حد کو مالی سال 21-2020 اور 22-2021 میں بڑھا کر 50 فی صد کردیا گیا۔ یہ اطلاعات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6842



(Release ID: 1737854) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu