صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آئی ڈی ایس پی اسٹیٹ سرویلنس یونٹ (ایس ایس یو) ہریانہ پہلے انسانی برڈفلو کے معاملے کی ،وبائی امراض کے انسداد سے متعلق تفتیش شروع کرے گی


کسی بھی قسم کی علامت کے لئے مریض کے نزدیکی رابطوں کی نگرانی کی جائے گی

علاقے میں برڈ فلوکا کوئی مشتبہ معاملہ نہیں

کسی بھی دیگر علامتی معاملے کی اطلاع دینے کے لئے لوگوں میں بیداری پیداکرنے کرنے کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں

Posted On: 21 JUL 2021 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21؍جولائی:ہریانہ کے گوروگرام میں ایچ 5این ایکس کا پہلاانسانی معاملہ سامنے آیاہے ،جہاں ایک 11سالہ بچے  میں اس کی علامات پائی گئی ہیں ۔جون ،2021میں ایمس کے بچوں کے علاج سے متعلق محکمے میں اس لڑکے کو اے ایم ایل تشخیص کیاگیا۔ اے ایم ایل کے لئے کی جانے والی انڈکشن تھیراپی کے فورابعد اس لڑکے میں بخار، کھانسی ، زکام  اورسانس لینے میں تکلیف کی علامات پیداہوگئیں ۔ اس کی تشخیص  فیبرل نیوٹروپینیااوراس کے ساتھ نمونیا اوراعصابی ہیجان سے متاثر اے ایم ایل کے طورپر ہوئی اوریہ صورت آگے بڑھتے بڑھتے اے آرڈی ایس تک پہنچ گئی ۔ اس لڑکے کو2جولائی ، 2021کو ایمس نئی دہلی میں بھرتی کرایاگیاتھا۔ لڑکے کے بہت سے اعضاءنے کام کرنا بندکردیاتھا، جس کے نتیجے میں 12جولائی ، 2021کو اس کی موت واقع ہوگئی ۔

ایمس کے محکمہ مائیکروبائیولوجی نے تنفس کی جانچ کے لئے 7اور11جولائی ، 2021کو بران کو ایلویلرلیویج (بی اے ایل ) حاصل کیا۔ نمونے کو انفلوئنزا-اے اورانفلوئنزا –بی دونوں کے لئے مثبت پایاگیا۔ جب کہ یہ نمونہ سارس کووڈ -2وائرس اور دیگر تنفس سے متعلق وائرسوں کے لئے منفی قراردیاگیا۔انفلوئنزا – اے کے لئےوقت پر ایمس میں دستیاب  ایچ آئی این آئی اور ایچ 3این 2کی جانچ کے لئے مطلوبہ مادوں کے ساتھ  سب ٹائپنگ کاکام غیرفیصلہ کن رہا ۔اس بنا پر13جولائی ، 2021کو یہ نمونے این آئی وی کو بھیج دیئے گئے ۔

این آئی وی میں ، انفلوئنزا –اے اورانفلوئنزا-بی اسی کے ساتھ ساتھ انفلوئنزا-اے سیزنل (ایچ 1این 1، ایچ 1این 1 پی ڈی ایم 09اورایچ 3این 2)غیرموسمی پرندوں سے متعلق ذیلی قسمیں (ایچ 5، ایچ 7، ایچ 9 اورایچ 10)کے لئے ان نمونوں کا ریئل ٹائم پی سی آرکے ذریعہ تجربہ کیاگیا۔ نتیجوں سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ نمونہ اے /ایچ 5اورٹائپ بی وکٹوریہ لائنیج کے لئے مثبت ہے ۔پورے جینوم کے ترتیب بندی اوروائرس کی علیحدی کاعمل جاری ہے ۔

این سی ڈی سی ، کو16جولائی ، 2021کو ایمس دہلی سے این آئی وی ، پونے کی ایک رپورٹ کے ساتھ ایک اطلاع موصول ہوئی ۔ یہ جانکاری آئی ڈی ایس پی ریاستی نگرانی یونٹ (ایس ایس یو) ہریانہ کو منتقل کردی گئی تاکہ اس معاملے کی طبی تفتیش کی جاسکے ۔ اس معاملے کی اطلاع مویشی پروری محکمے کو بھی دی گئی ۔ این سی ڈی سی کے ذریعہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری طورپر ایمس نئی دہلی کا دورہ اورگوروگرام کا دورہ کیا تاکہ اس معاملے کی طبی جانچ کی جاسکے ۔ ریاستی محکمہ صحت اورحیوانات کی افزائش نسل سے متعلق محکمہ کے افسران بھی اس تفتیش میں شامل ہیں ۔

دستیاب معلومات کی بنیاد پر ، مریضوں کا علاج کرنے والے  ڈاکٹروں اور نرسوں کی انفلوئنزاجیسی کسی بھی بیماری کے ظاہرہونے کے سلسلے میں 16جولائی ، 2021سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ جب کہ آج کے دن تک کسی شخص میں اس طرح کی علامات نہیں پائی گئی ہیں ۔ رابطوں کا سراغ لگانے کا کام انجام دیاگیا اورافراد کنبہ ، نزدیکی رشتہ داروں اور طبی ملازمین  کی نزدیکی نگرانی کی جارہی ہے ۔ نزدیکی متعلقین میں سے کسی میں بھی مذکورہ علامات نہیں پائی گئی ہیں ۔ کانٹرکٹ ٹریسنگ یعنی وہ عمل جس میں علامات کے حامل افراد کا پتہ لگایاجاتاہے ، اسپتالوں اوران علاقوں میں انجام دیاگیاہے ، جہاں متاثرہ شخص رہائش پذیرہے ۔ عوام الناس کے لئے  آئی ای سی کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں اوراس کے ساتھ ہی لوگوں کو یہ مشورہ دیاگیاہے کہ کسی بھی شخص میں یہ علامات پائے جانے پرطبی افسران کواطلاع دی جائے ۔ اس وقت علاقے میں ایسی علامات کا حامل کوئی شخص موجود نہیں ہے ۔

مویشی پروری کے محکمے کو علاقے میں اب تک برڈ فلوکے کسی معاملے کی اطلاع نہٰیں ملی ہے اور محکمے نے احتیاطی اقدام کے طورپر 10کلومیٹرکے علاقے میں نگرانی کے عمل میں اضافہ کردیاہے ۔ اس کے علاوہ این سی ڈی سی  کے ذریعہ مویشی پروری محکمے اورریاستی حکومت کی نگرانی یونٹ کے تعاون کے ساتھ طبی تفتیش جاری ہے اور عوامی صحت سے متعلق مناسب اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔

****************

 

ش ح ۔س ب۔ع آ

U NO. 6832


(Release ID: 1737666) Visitor Counter : 313