وزارات ثقافت
کلچر کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کلچر کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی نے این جی ایم اے کا دورہ کیا
Posted On:
21 JUL 2021 6:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 جولائی/
اہم خصوصیات :
- وزیروں نے عارضی نمائشی ہال اور نو تجدید شدہ جے پور ہاؤس کا دورہ کیا اور نندلال بوس کی پینٹنگس کی نمائش کی ستائش کی ۔
- ورچوئل میوزیم اور آڈیو ویژوول ایپ سمیت این جی ایم اے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا ۔
- ملک کی سب سے اچھی ماڈرن آرٹ گیلری ایک نئی شکل و صورت کے ساتھ ‘‘ آرٹ آف آزادی کا مہوتسو ’’ کے طور پر قوم کے نام وقف کی جائے گی ۔
کلچر کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دلّی میں کلچر کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی کے ہمراہ نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ( این جی ایم اے ) کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کلچر کے سکریٹری جناب رگھویندر سنگھ ، این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب اَدویتا گڈنائک ، ڈائریکٹر محترمی تیمسو نارو جامر اور این جی ایم اے کے دیگر عہدیدار موجود تھے ۔
وزراء نے جے پور ہاؤس کا دورہ کیا ، جس کی تجدید کی گئی ہے اور اس آرٹ گیلری میں معروف فنکاروں امرتا شیرگل ، راوندر ناتھ ٹیگور ، راجا روی ورما ، نیکولا رورِچ ، جیمنی رائے ، رام کنکر بیج کے علاوہ دیگر معروف فن کاروں کی پینٹنگس موجود ہیں ۔ وزراء نے عارضی نمائشی ہال اور نمائشی ہاؤس ( نیا وِنگ ) کا بھی دورہ کیا اور وہاں لگائی گئی پینٹنگس اور فن پاروں کا مشاہدہ کیا ۔ وزیروں نے نند لال بوس کے ہری پورہ پینل کی پینٹگس کی نمائش میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ، جنہیں گیلری میں فن کارانہ طور پر نصب کیا گیا ہے ۔

جناب کشن ریڈی نے وزرائے مملکت کے ساتھ این جی ایم اے کی ورچوئل میوزیم ، آڈیو ویژوول ایپ سمیت مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ ماڈرن آرٹ کی نیشنل گیلری کی آزادی کے امرت مہوتسو کے ضمن میں تجدید کی جا رہی ہے ، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہے ۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ جدید کاری اور پھر سے منظم کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد این جی ایم اے کو نئی شکل و صورت کے ساتھ پھر سے قوم کے نام وقف کیا جائے گا ۔

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ، جس میں جدید اور ہم عصر ہندوستانی آرٹ کی پینٹگس موجود ہیں ، دنیا میں ماڈرن آرٹ کے سب سے بڑے میوزیموں میں سے ایک ہے ۔

این جی ایم اے ، ملک میں جدید آرٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا ۔ اس کے خزانے میں مخطوطات اور بہت چھوٹی پینٹگس سے لے کر جدید آرٹ اور فنون کی ہم عصر ذریعۂ اظہار کی نمائش کی گئی ہے ۔

این جی ایم اے نے مختلف وسائل کے ذریعے جیسے خریداری اور تحائف سے یوروپ اور یوروپ بعید کے مختلف آرٹسٹوں کی پینٹنگس یکجا کی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U.No. 6813
(Release ID: 1737600)
Visitor Counter : 158