صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈجیٹل ٹیکنالوجی (CoWIN) پر رسائی کے بغیر لوگوں کا رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری

Posted On: 20 JUL 2021 3:54PM by PIB Delhi

 

بھارت میں ٹیکہ لگوانے والے تمام مستفیدین CoWIN پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ CoWIN پورٹل ٹیکہ کاری کی صورتحال کے لیے سچائی کا واحد ماخذ ہے۔

16 جولائی 2021 تک بغیر شناختی کارڈ والے لوگوں کو کل 3.48 لاکھ خوراکیں (کل لگائے گئے ٹیکہ کی خوراکوں کا 0.09 فیصد) دی جا چکی ہیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

ڈجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی کے بغیر لوگوں کا رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری کی جا سکتی ہے:

  • کووڈ-19 ٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی) پر واحد افراد یا افراد کی جماعتوں کا واک اِن رجسٹریشن۔
  • کامن سروِس سنٹرز پر رجسٹریشن
  • بغیر موبائل فون والے لوگوں کا رجسٹریشن کرنے کے لیے ایک ہی موبائل نمبر سے 4 لوگوں کا رجسٹریشن

نشان زد سرکاری سی وی سی پر کلیدی سہولت کاروں کے ذریعے ضروری فوٹو آئی ڈی والی دستاویز نہ رکھنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لیے تفصیلی ایس او پی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج یہاں راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6773

 



(Release ID: 1737279) Visitor Counter : 162