وزارت دفاع

سارنگ 20 جولائی 2021 کو روس میں میکس ائیر شو میں اپنے فضائی کرتب کا مظاہرہ کرے گا

Posted On: 20 JUL 2021 2:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی20 جولائی2021: بھارتی فضائیہ آئی اے ایف کی سارنگ ہیلی کاپٹرڈسپلے ٹیم روس  کے زوکووسکی  انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر منعقد ہونےوالے میکس انٹر نیشنل ائیر شو میں  پہلے بار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ائیر شو ہردوسال میں منعقد ہوتا ہے۔ اس سال کا ایڈیشن 20 جولائی  2021 سے 25 جولائی 2021 تک منعقد ہوگا۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ جب سارنگ ٹیم اپنے میک ان انڈیا دھرو ایڈوانس  لائف ہیلی کاپٹروں کے ساتھ روس میں  اپنے چار ہیلی کاپٹروں کے ساتھ  ایکروبیٹکس   ڈسپلے ( مظاہرہ ) کرکے ہوائی  کرتب  پیش کررہا ہے۔  یہ ہندوستان ایروناٹکس  لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) کے ہیلی کاپٹرس جدید  ترین ایوانکس  سے  لیس ہیں ، جو انہیں  فوجی ہوابازی کے لئے انتہائی مناسب بناتے ہیں۔  بھارتی فضائیہ کے علاوہ بھارتی فوج ،  بھارتی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ بھی یہ ہیلی کاپٹر آپریٹ کرتے ہیں ۔

سارنگ ٹیم  2003  میں بنگلور میں تشکیل دی گئی تھی اور اس کا پہلا بین الاقوامی مظاہرہ  2004  میں سنگاپور میں  ایشین ایرواسپیس ائیر شو میں  کیا گیا تھا تب سے سارنگ  نے اب تک  متحدہ عرب امارات  ، جرمنی ، برطانیہ ، بحرین ، ماریشس اور سری لنکا میں ہوائی شوزاوررسمی مواقع میں   بھارتی ہوابازی کی نمائندگی کی ہے۔ قومی اور بین الاقوامی مقامات  پر ایروبیٹکس مظاہروں ک ےعلاوہ ٹیم نے   2013 میں اتراکھنڈ میں  آپریشن راحت   ، 2017  میں کیرالہ میں  سائیکلون اوکھی اور  2018  میں کیرالہ میں آپریشن   کرونا فلڈریلیف  جیسی آفات ،راحت مشنوں اور بہت سی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد میں حصہ لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)19JR.jpg

2.jpg

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U- 6757



(Release ID: 1737167) Visitor Counter : 181