بجلی کی وزارت

بجلی کے سازوسامان کی تیاری کی اسکیم

Posted On: 20 JUL 2021 2:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جولائی: بجلی اور قابل تجدید توانائی کے سازوسامان کے درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور آتم نربھر بھارت پہل کو فروغ دینے کی خاطر قابل تجدید توانائی اور بجلی کے سازوسامان کی تیاری کے خصوصی زون قائم کرنے کی ایک اسکیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تین برسوں کے دوران تین مینوفیکچرنگ زون قائم کرنے کی تجویز ہے۔ ان مینوفیکچرنگ زون کو مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات(سی آئی ایف)اور مشترکہ ٹیسٹنگ سہولیات (سی ٹی ایف)قائم کرنے کے مقصد سے امداد دی جائے گی۔ مینوفیکچرنگ زون کے انتخاب کا پیمانہ ابھی طے نہیں کیا گیا ہے ۔

یہ معلومات آج بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

****************

ش ح – و ا – س ک

U. NO. 6758


(Release ID: 1737151) Visitor Counter : 162