ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا مشن کے تحت تربیت

Posted On: 19 JUL 2021 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی20 جولائی2021: اسکل انڈیا مشن کے تحت ، حکومت ، تمام 20 مرکزی وزارتوں  / محکموں میں 40سے زیادہ  ہنرمندی کے فروغ  سے متعلق  اسکیموں  اور پروگراموں پر عمل درآمد کررہی ہے، جن کے تحت  کُل بھارت کی بنیاد  پر ہنر مندی  کے فروغ سے متعلق مختلف النوع  قسم کے پروگرام فراہم کئے جارہے ہیں۔ ان پروگراموں میں 556.1 لاکھ افراد کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔اسکل انڈیا مشن کی نگرانی  کے تحت ہنر مندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزارت  کے ذریعہ مختلف اسکیموں  کے تحت تربیت  حاصل کرچکے افراد  کی تعداد درج ذیل ہے:

 

 

Entity

Persons trained during 2015-16 to till date as per available data

[Number in lakhs)

Pradhan Mantri Kaushal Vikash Yojana (PMKVY ) 1.0 and 2.0

126.82

Fee based training by National Skill Development Corporation (NSDC)

117.39

National Apprenticeship Promotion Scheme (NAPS)

10.73

Jan Shikshan Sansthan (JSS)

15.10

Industrial Training Institutes (ITIs) {Long term training through State Government and Private ITIs]

64.01

Total

334.1

 

گزشتہ دو سال کے دوران پی ایم کے وی وائی اور این اے پی ایس   کےتحت  10,49,621 امیدواروں  کوروزگار فراہم ہواہے جبکہ جن شکشن سنستھان  جے ایس ایس  کوئی بھی لازمی روزگار فراہم نہیں کرتے۔اسی طرح  وزارت  آئی آئی ٹیز  سے پاس ہونے والے  طلباء کے روزگار کی نگرانی  نہیں کرتی ۔

حکومت  نے ملک میں روزگار  پیداکرنے کی غرض سے مختلف اقدامات  کئے ہیں۔ ان اقدامات  میں خاطر خواہ مقدار میں  سرمایہ کاری  والے مختلف  پروجیکٹوں   کی حوصلہ افزائی  اور پرائم منسٹر س  ایمپلائمنٹ  جنریشن  پروگرام (پی ایم ای جی پی ) ، پنڈت دین دیال  اُپادھیائے  گرامین کوشلیا یوجنا ( ڈی ڈی یو ۔ کے جی وائی )  ، مہاتما گاندھی  قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم ( ایم جی – این آر ای جی ایس  )  اور دین دیال انتودیہ  یوجنا اور شہری اور روزگار مشن  (ڈی اے وائی  - این یو ایل ایم )  جیسی اسکیموں  پر سرکاری اخراجات میں اضافہ کیا جاناشامل ہے۔یہ اسکیمیں  بالترتیب  بہت چھوٹی ،چھوٹی  اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت ،دیہی ترقی کی وزارت  اور مکانات  اور شہری امور کی وزارت چلارہی ہیں۔

ایم ایس ڈی ای تربیتی مراکز ،صنعتوں  اورکاؤنسل  کے ساتھ تال میل  قائم کرکے ،روزگار میلہ ، یووا  سمپرک  اور آتم نربھر ہنرمند ملازمین  اور آجرین  کی میپنگ  (اے ایس ای ای ایم ) پورٹل  جیسے کثیرالنوع  اقدامات  کے ذریعہ  تصدیق شدہ امیدواروں  کو روزگار کے مواقع  فراہم کرنے میں  سہولت پیداکرنے کی غرض سے تمام کوششیں  کررہے ہیں۔

پی ایم کے وی وائی  3.0   میں اسکیم کے ایس ٹی ٹی  عنصر کے تحت ،تصدیق شدہ امیدواروں  کو اجرت  یا دہاڑی   کے روزگار / خودکا روزگار  اورتربیتی پروگرام کی سہولت  فراہم کی جائے گی۔

پردھان منتری کوشل کیندر ، خودکاروزگار میں  معاونت  فراہم کرنے کی غرض سے ضلعوں  کی سطح پر نوڈل  مراکز  کے طور پر کام کریں  گے۔

تربیتی ساجھیدار، روزگار میلوں کے علاوہ امیدوار وں  کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر ، ڈی ایس سی / ایس ایس ڈی ایم  کے اشتراک کے ساتھ  کام کریں گے ۔ ان میلوں  کا انعقاد  روزگار فراہم  کرنے اور تربیت فراہم  کرنے کے لئے  ٹی پی/ ڈی ایس سیز/ایس ایس ڈی ایمس  کے ذریعہ ضلع اور علاقائی سطح پر باضابطہ  وقفہ  پر کیا جاتا ہے۔  پی ایم کے وی وائی  3.0  کےتحت  تصدیق شدہ  تمام امیدواروں  کو روزگار کے مواقع تلاش  کرنے کے لئے ، اےایس ای ای ایم  پورٹل کے ساتھ بھی  منسلک کیا جائے گا۔

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان   نےآج لوک سبھا میں ایک تحریری  جواب میں  یہ جانکاری فراہم کی ۔

*************

 

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6752



(Release ID: 1737148) Visitor Counter : 130