کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی صدارت میں، اقتصادی اور تجارتی امور پر ،برکس کے رابطہ گروپ کی میٹنگ بارہ سے چودہ جولائی 2021 کو منعقد ہوئی

Posted On: 20 JUL 2021 10:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی20 جولائی2021: سال 2021کے لئے بھارت ، برکس (برازیل ،روس ، بھارت ،چین اور جنوبی افریقہ ) کاصدر نشین ہے۔ برکس کے مختلف گروپوں  میں سے ،اقتصادی اورتجارتی امور سے متعلق رابطہ گروپ پر (سی جی ای ٹی آئی ) اقتصادی اورتجارتی امور کی ذمہ داری ہے۔برکس سی جی ای ٹی آئی کے لئے کامرس کا محکمہ قومی رابطہ کار ہے۔

سی جی ای ٹی آئی کی میٹنگ بارہ سے چودہ جولائی 2021 منعقد ہوئی تھی۔تین روزہ میٹنگ کے دوران برکس ارکان نے بین برکس  اشتراک اورتجارت کو مستحکم بنانے اور اس میں  اضافے کے مقصدسے ، بھارت کے ذریعہ جاری کی گئیں درج ذیل تجاویز پر غوروخوض  کیا۔

  • کثیر جہتی تجارتی نظام کے بارے میں برکس  اشتراک۔
  • ای- کامرس میں صارفین  کے تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے برکس  فریم ورک ۔
  • SPS/TBT اقدامات کے لئے غیرمحصولاتی اقدامات ( این ٹی ایم ) کے حل سے متعلق  اقدامات ۔
  • حفظان صحت ،صفائی ستھرائی اور نباتاتی  صفائی ستھرائی (ایس  پی ایس ) سے متعلق نظام ۔
  • جینیاتی وسائل ،روایتی علم  اور روائتی وثقافتی  اظہار کے تحفظ کے لئے اشتراک سے متعلق فریم ورک ۔
  • پیشہ ورانہ خدمات میں اشتراک کے سلسلے میں برکس فریم ورک ۔

          برکس کے ارکان ، برکس کے تجارتی وزراءکی میٹنگ سے قبل بھارت کی تجاویز  کو حتمی شکل دینے کی غرض سے اس پر غوروخوض  کرنے پررضامند ہوگئے ہیں۔ یہ میٹنگ کامرس اورصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کی صدارت میں 3 ستمبر  2021 کو منعقدہوگی۔

          تجارت او ر معیشت کو فروغ دینےاور مستحکم بنانے کے مقصد سے بھارت کے ذریعہ پیش کردہ درج ذیل تجاویز پر برکس کے ارکان بھی رضامند ہوگئے ہیں۔

ای- کامرس کے محکمے کے زیر انتظام 16سے  18 اگست 2021 کے دوران  برکس ٹریڈ فئیر اہتمام ،جس میں اشیا کی نمائش کی جائے گی اور خریداروں اور فروخت کاروں کےدرمیان ورچوئل میٹنگ منعقد ہوگی۔

(ب) بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں  کی وزارت ایم ایس ایم ای  کے زیر اہتمام  22 جولائی 2021 کو برکس   ملکوں کی  ایم ایس ایم ایز  کا گول میز اجلاس   ۔

(ج) ریزروبینک آف انڈیا کے زیر اہتمام  16 جولائی اور 13 اگست کو خدمات اور تجارت سے متعلق اعدادوشمار  کے موضوع  پر 2 ورکشاپ کا انعقاد۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6739


(Release ID: 1737113) Visitor Counter : 260