پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
حکومت ایتھنول پلانٹس قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے
Posted On:
19 JUL 2021 3:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جولائی ،2021 / چھوٹے صنعت کار ملک کے کسی بھی حصے میں حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی باقاعدہ منظوری کے بغیر ایتھنول پلانٹس آزادانہ طور پر قائم کر رہی ہیں۔ البتہ، ریاستوں / ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت ، / آلودگی پر قابو پانے والے ریاستی بورڈز سے مختلف قانونی منظوریاں حاصل کرنی ضروری ہیں۔ یہ منظوریاں ایتھنول پلانٹ قائم کرنے کے عمل کے دوران کی جانی لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایف پی ڈی چھ فیصد سالانہ سود کو کم کرنے یا بینکوں کی طرف سے لگائے گئے سود کے 50 فیصد ان میں سے جو کوئی بھی کم ہے 5 سال کے لیے اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہےجس میں ایک سال کی پابندی کی مدت شامل ہے۔
مرکزی حکومت ملک کے کسی بھی حصے میں اپنے طور پر ایتھنول پلانٹس قائم نہیں کرتی۔ مرکزی حکومت البتہ، ایتھنول پلانٹس قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
یہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
6706U –
(Release ID: 1737060)
Visitor Counter : 242