بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ساحلی آبادی کی ترقی کے تحت ساگر مالا کے متاثرہ ماہی گیروں کے لئے روزگار سے متعلق امداد

Posted On: 19 JUL 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،  بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ساحلی آبادی کی ترقی ساگر مالا پروگرام کا ایک اہم مقصد ہے۔  ماہی گیر برادری  کی فلاح و بہبود کے لئے  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت  ماہی گیری ،  مویشی پروری اور ڈیری مصنوعات کی وزارت  کے تال میل کے ساتھ  فشنگ  ہاربر پروجیکٹوں  کی جزوی فنڈنگ کررہی ہے۔ ساگر مالا کے تحت  مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ نفاذ کے مقصد سے  28 فشنگ ہاربر پروجیکٹوں  (2598 کروڑ روپے) کی شناخت کی گئی ہے۔ ان میں سے  17 پروجیکٹوں (1698 کروڑ روپے) کے لئے ساگر مالا کے تحت جزوی طور پر فنڈ فراہم کرایا گیا ہے۔ جن فشنگ ہاربر پروجیکٹوں کے لئے فنڈ فراہم کرایا گیا ان میں سے  9 مکمل ہوچکے ہیں، جن کی ریاست اور ضلع وار تفصیل  درج ذیل  ہے (ضمیمہ I

تمام ساگرمالا پروجیکٹ متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ کئے جارہے ہیں اور  متعلقہ  نفاذ ایجنسیوں  کے ذریعہ  سماجی ۔اقتصادی اثر  سے متعلق جائزے (پی اے پی، آر اینڈ آر وغیرہ) اور ماحولیات پر اثر کے جائزے کے لئے   مناسب  طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔

ہنرمندی کی ترقی کے معاملے میں  21 ساحلی اضلاع (جو کہ 9 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پھیلے ہیں) کا ہنر مندی کی کمی سے متعلق مطالعہ  مکمل کیا جاچکا ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور ریاستی حکومتوں سے  کہا گیا ہے کہ وہ  ضلع کے ایکشن پلان نافذ کریں۔ اس کے علاوہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت بڑھتی ہوئی سمندری صنعت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے  ساحلی آبادی کو ہنر مند بنانے مقصد سے  ساگر مالا۔ڈی ڈی یو۔ جی کے وائی تال میل پروگرام مرحلہ I اور II کے تحت  ہنر مندی کے فروغ  کے لئے فنڈ فراہم کرا رہی ہے اور ساگر مالا پروگرام کے تحت  ساحلی علاقوں میں  پائیدار شمولیاتی  ترقی  کی قیاست کررہی ہے۔ ڈی ڈی یو۔ جی کے وائی کے ذریعہ  تربیت یافتہ اور کام میں لگائے گئے  افراد کی  تفصیل درج ذیل ہے (ضمیمہ II

  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کا  ساگر مالا پروگرام  ، فشنگ ہاربر اور  فشنگ لینڈنگ  مراکز  کے فروغ کے لئے   ماہی گیری ،  مویشی پروری اور ڈیری مصنوعات کی وزارت   کی  پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تال میل سے  پروجیکٹ نافذ کررہا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی  کے ذریعہ  25۔2024 تک  ماہی گیری اور متعلقہ سرگرمیوں سے  تقریباً 5.5 ملین  افراد کو  فائدے مند روزگار کے مواقع فراہم کرائے جائیں گے۔ یہ کام  اندرون ملک ماہی گیری اور ایکوا کلچر،  اورنا مینٹل فشریز، کولڈ واٹر فشریز کو فروغ دے کر ، پوسٹ ہارویسٹ  اور  کولڈ چین انفرا اسٹرکچر، فش مارکیٹنگ وغیرہ کی ترقی اور بندوبست کے ذریعہ  کیا جائے گا۔

  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت  نے  ان اسکیموں/ فنڈڈ پروجیکٹوں، جن میں پلر آف کوسٹل کمیونٹی دیولپمنٹ پروجیکٹ شامل ہیں کا فریق سوئم سے  اندازہ قدر بھی کرایاہے۔

(ضمیمہ I)

ریاست

پروجیکٹ کا نام

ٹی پ سی (روپے کروڑ میں)

تمال ناڈو

فشنگ ہاربر ۔کُٹھاکل، کنتھوکل  میں

74

تمال ناڈو

فشنگ ہاربر۔ راما ناتھا پورم ضلع  کے مُکیور میں

114

تمال ناڈو

ناگا پٹنم ضلع کے پُمپوہار میں ایک فشنگ ہاربر کی تعمیر

148

تمال ناڈو

چنامتّومن کنیا کماری ضلع میں  فشنگ ہاربر کی توسیع

74

کرناٹک

اڈوپی ضلع میں  مالپے کے موجودہ  فشنگ ہاربر کی  تیسرے مرحلے کی توسیع، جدید کاری سمیت

50

کرناٹک

اتر کنڑ میں امادلی میں موجودہ فشنگ ہاربر کی جدید کاری

19

کیرلا

کنور ضلع کے تھلائی میں فشنگ ہاربر کی تعمیر

35

کیرلا

تریسور ضلع   میں منی  فشنگ ہاربر چیٹووا کی تعمیر

30

مہاراشٹر

رتنا گری ضلع میں مرکا واڑہ فشنگ ہاربر کی مرحلہ II توسیع

75

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(ضمیمہ II)

 

ساگر مالا ۔ ڈی ڈی یو جی کے وائی تال میل پروگرام کے  مرحلہ Iکی حصولیابی

ریاست

تربیت یافتگان

مقرر کئے گئے

آندھرا پردیش

40

36

کرناٹک

320

248

مہاراشٹر

981

453

اوڈیشہ

388

206

تمل نڈو

249

200

مجموعی میزان

1978

1143

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔07۔19)

U-6715

                          


(Release ID: 1737059) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil