نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

زمینی سطح پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے اور ملک میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کےلئے’کھیلو انڈیا ‘ مرکز کھولے جارہے ہیں:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 19 JUL 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

ملک میں زمینی سطح پر کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے حکومت کے نظریے کے ایک حصہ کے طورپر ایک کم لاگت والا اور موثر اسپورٹس ٹریننگ سسٹم تیار کیا گیا ہے ،جہاں سابق ’چیمپین کھلاڑی‘کو کوچ اور مشیر بنایا جائےگا،جس سے زمینی سطح پر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کےلئے ان کی مہارت اور تجربے کا مناسب استعمال کیا جا سکے اور ان کے لئے آمدنی کا ایک مستقل ذریعہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ہر کھیلو انڈیا سینٹر (کے آئی سی) کو کوچ کے طورپر سابق چیمپین ایتھلیٹ کے محنتانہ،اسسٹننٹ اسٹاف  ،آلات کی خرید،اسپورٹس کٹ،استعمال کے اشیا،مقابلوں اور انعقاد میں حصہ داری کےلئے فنڈفراہم کیا جائے گا۔ 26ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 267ضلعوں میں 360کے آئی سی کھولے گئے ہیں۔

ان مراکز کے ذریعہ صلاحیت پول کے انتخاب کو حتمی شکل دی جانی باقی ہے۔ہر کے آئی سی کو موجودہ سہولت کی ترقی،کھیل کے میدان ،کھیل کے آلات اور استعمال کے قابل سازوسامان وغیرہ کےلئے شروعات میں پانچ لاکھ روپے کی امدادی گرانٹ مہیا کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ،اگلے چار برسوں تک ہر سال پانچ سال روپے امدادی رقم کے طورپر کھیل کے آلات کی خرید اور استعمال کےلئے اسپورٹس کٹ وغیرہ اور بطور کوچ /مشیر مقرر سابق چیمپین کھلاڑیوں کی تنخواہ جیسے خرچ کو پورا کرنے کےلئے دئے جاتے ہیں ۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6722

 



(Release ID: 1736942) Visitor Counter : 119