بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز کی صلاحیت میں توسیع اور اضافہ

Posted On: 19 JUL 2021 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) نام کے فنڈز کے فنڈکا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ  ایسی ایم ایس ایم ایز میں ایکویٹی فنڈنگ  کے طور پر 50000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ، جن کے ترقی کرنے اور بڑی اکائیوں میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 50000 کروڑ روپئے کا فنڈ فراہم کرایا جائےگا، جس میں سے 10000کروڑ روپئے حکومت ہند کے ذریعہ جب کہ 40000کروڑ روپئے پرائیویٹ ایکویٹی/ وینچر کیپیٹل فنڈز کے ذریعہ فراہم کرائے جائیں گے۔  اس فنڈ کے لئے رہنما خطوط جاری کر دئے گئے ہیں۔ اس پہل کا مقصد ایم ایس ایم  ای شعبے کی مستحق اور اہل اکائیوں کو ترقی کے لئے سرمایہ فراہم کرانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-6719

                          



(Release ID: 1736940) Visitor Counter : 162