وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی کے 52 ویں ایڈیشن کے لئے انڈین پنورما نے درخواستیں طلب کیں

Posted On: 18 JUL 2021 12:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 18  جولائی       ہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی ) نے انڈین پنورما ، 2021 کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت فلموں کی تشہیر کے لیے بہترین معاصر ہندوستانی فلموں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ آئی ایف ایف آئی کا 52 واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر 2021 تک گوا میں منعقد کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-07-18at12.47.13PMBU2L.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-07-18at12.47.12PMO5M4.jpeg

آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 اگست ، 2021 ہے ، اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ آن لائن جمع کی گئی درخواست کی ہارڈ کاپی کی وصولی کی آخری تاریخ 23 اگست 2021 ہے۔انڈین پنورما، 2021 کے لئے فلمیں جمع کرنے کے دوران کچھ رہنما ہدایات کی تعمیل کرنی ہوگی۔ سی بی ایف سی کی تاریخ یا جمع کی جانے والی فلم کی پروڈکشن کا کام اس فیسٹیول سے قبل کے 12 مہینوں کے دوران ہونی چاہئے ، یعنی یکم اگست ، 2020 سے 31 جولائی ، 2021کے دوران۔جو فلمیں  سی بی ایف سی کے ذریعہ سند یافتہ نہیں اور اس عرصے میں تیار کی گئی  ہیں ، انہیں بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔ تمام فلموں میں انگریزی سب ٹائٹلز لازمی ہیں۔

انڈین پنورما کو 1978 میں حکومت ہند نے ہندوستانی بین الاقوامی فلمی میلے کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی فلموں اور اس کی بیش بہا  ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے کے لئے متعارف کرایا گیا تھا۔ تب سے ہی انڈین پنورما سال کی بہترین ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لئے پوری طرح سے وقف رہا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام انڈین پنورما کا مقصد سینما ، موضوعاتی اور جمالیاتی عمدگی والی فیچر اور غیر فیچر فلموں کا انتخاب کرنا ہے اور ان فلموں کی غیر منافع بخش نمائش  کے ذریعہ فلموں کے فن کو فروغ دینا ہے۔ ان فلموں کی یہ نمائش ہندوستانی اور بین الاقوامی فلمی میلوں میں باہمی ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت منعقدانڈین فلم ویکس میں ثقافتی تبادلے کے پروٹوکول کے باہر خصوصی ہندوستانی فلم میلوں اور ہندوستان میں خاص طور پر انڈین پنورما فیسٹیولز میں کی جاتی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6667



(Release ID: 1736567) Visitor Counter : 330