صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19:غلط فہمی بنام حقیقت
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے تمام کووڈ-19سے متاثرہ مریضوں کے لئے ٹی بی کی جانچ اور شناخت کئے گئے تمام ٹی بی مریضوں کے لئے کووڈ -19جانچ کی سفارش کی
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے ٹی بی-کووڈ اور ٹی بی –آئی ایل آئی؍ایس اے آر آئی کی دو رُخی جانچ کی ضرورت کو دوہرانے کے لئے متعدد صلاح اور رہنما اصول جاری کئے ہیں
ٹی بی کے معاملوں میں اضافے کو کووڈ -19 سے جوڑنے کے لئے شواہد کی کمی ہے
Posted On:
17 JUL 2021 4:13PM by PIB Delhi
حال ہی میں بعض میڈیا میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں میں ٹی بی کے معاملوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ہر روز تقریباً ایک درجن ایسے ہی معاملے سامنے آنے سے معالج فکر مند ہیں۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے تمام کووڈ-19سے متاثرہ مریضوں کے لئے ٹی بی کی جانچ اور شناخت کئے گئے ٹی بی مریضوں کے لئے کووڈ-19 جانچ کی سفارش کی ہے۔وہیں ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگست 2021ء تک بہتر نگرانی اور ٹی بی و کووڈ-19 کے معاملوں کا پتہ لگانے کی کوششوں میں یکسانیت لائیں۔
اس کے علاوہ وزارت نے ٹی بی-کووڈ اور ٹی بی –آئی ایل آئی؍ایس اے آر آئی کی دو رخی جانچ کو دوہرانے کے لئے متعدد صلاح اور رہنما اصول بھی جاری کئے ہیں۔ریاستیں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستیں انہیں لاگو کررہی ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق رکاوٹوں کے اثرات کے سبب 2020ء میں ٹی بی کے معاملوں کے سامنے آنے میں تقریباً 25 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی، لیکن تمام ریاستی اوپی ڈی میں گہری جانچ کے ساتھ ساتھ لوگوں میں سرگرم معاملے کی تلاشی مہم کے توسط سے اس اثر کو کم کرنے کےلئے خصوصی کوشش کررہی ہیں۔
اس کے علاوہ موجودہ وقت میں یہ بتانے کے لئے وافر ثبوت نہیں ہیں کہ کووڈ -19 کی وجہ سے ٹی بی کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے یا اس طرح کے معاملوں کی تلاش میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹی بی اور کووڈ-19 کے دوہرے اثرات کو اس حقیقت کے ذریعے اور زیادہ سامنے لایا جاسکتا ہے کہ دونوں بیماریوں کو انفیکشن مرض کی شکل میں جانا جاتا ہے اور یہ خاص طورسے پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہیں اور یہ کھانسی ، بخار و سانس لینے میں مشکل جیسی عام علامتیں پیدا کرتی ہیں۔ حالانکہ ٹی بی سے متاثر ہونے کی مدت طویل ہوتی ہے اور اس بیماری کی شروعات کی رفتار سست ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ ٹی بی کے جرثومے غیر سرگرم حالت میں انسانی جسم میں موجود ہوسکتے ہیں اور کسی بھی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت کمزور ہونے پر اس کے جرثوموں میں کئی گنا اضافہ ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔عام طور سے یہ چیزیں کووڈ کے بعد کے پس منظر میں لاگو ہوتی ہیں،جب وائر س کی وجہ سے یا علاج خاص طورسے اسٹیرائیڈ جیسی قوت مدافعت کم کرنے والی دوا کی وجہ سے کسی شخص کی قوت مدافعت کم ہو سکتی ہے۔
سارس –سی او وی-2انفیکشن ایک شخص کو سرگرم ٹی بی بیماری پیدا کرنے کے لئے زیادہ حساس بنا سکتا ہے، کیونکہ ٹی بی بلیک فنگس کی طرح ایک موقع پر ست انفیکشن ہے۔
*********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6655)
(Release ID: 1736481)
Visitor Counter : 240