خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی ڈبلیو نے پورے ملک کے لیے بی پی آر اینڈ ڈی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


پولیس عملے کے لیے صنف سے متعلق حساسیت پیدا کرنے کا تربیتی پروگرام

Posted On: 16 JUL 2021 5:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16 جولائی ،2021   / خواتین سے متعلق قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے پورے ملک میں پولیس عملے کو صنف سے متعلق مزید حساس بنانے کے لیے پولیس ریسرچ اور فروغ کے بیورو کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس پروگرام کا آغاز این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن  محترمہ ریکھا شرما، ڈائریکٹر جنرل ، بی پی آر اینڈ ڈی ، جناب وی ایس کے کومودی، اے ڈی جی جناب نیرج  سنگھ اور ڈی آئی جی ٹریننگ وندن سکسینہ نے آغاز کیا۔ مفاہمت نامے پر دو تنظیموں کے درمیان یہ دستخط کمیشن کے ارکان اور افسران کی موجودگی کے درمیان دستخط کیے گئے۔

 

اس پروگرام کا مقصد خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے میں خواتین سے متعلق قوانین اور پولیس  عملے کی صنف سے متعلق حساسیت کو یقینی بنانا ہے۔  کمیشن پولیس میں خاتون شکایت کنندہ میں اعتماد سازی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پولیس افسران کے لیے صنف سے متعلق حساسیت پیدا کرنے کے پروگرام لگاتار منعقد کرتا آرہا ہے۔ اسی مقصد سے این سی ڈبلیو نے ملک بھر میں یہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صنف سے متعلق معاملات پر افسران کو حساس بنایا جا سکے اور ان کو ان کی فرائض کی انجام دہی میں بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ خاص طور پر صنف کی بنیاد پر کیے گئے جرائم میں کسی جانبداری سے کام نہ لے۔

این سی ڈبلیو کی چیئر پرسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاتون متاثرین کے ساتھ بہت سے سماجی اور اقتصادی عوامل کی وجہ سے مرد متاثرین کے مقابلے تفریق برتی جاتی ہے۔  اسی لیے پولیس کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق سبھی کیسوں میں صنفی حساسیت کے ساتھ کاررائی کرے۔

 

اس موقعے پر بی پی آر اینڈ ڈی، کے ڈائریکٹر جنرل وی ایس کے کومودی نے کہا کہ این سی ڈبلیو اور بی پی آر اینڈ ڈی  کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط خواتین کی حفاظت کے تئیں پولیس عملے کی حساسیت کے لیے اشتراک کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ یہ پروگرام جس کا مقصد صنف کے معاملات پر پولیس عملے کو حساس بنانا ہے اسے کمیشن کی طرف سے اسپانشر کیا جائے گا جس میں ڈی پی آر اینڈ ڈی مدد کرے گا۔

یہ تربیت تین سے پانچ دن کی مدت کے لیے ہوگی ، جس میں مجموعی طور پر 18 سے 24 گھنٹے  کی تربیت دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6631


(Release ID: 1736465) Visitor Counter : 204