صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کیمجموعی تعداد40 کروڑکے قریب پہنچ گئی ہے


شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو کر یہ 97.31  فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38,079  یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں

معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد(4,24,025)ہے؛ جومجموعی معاملوں کا صرف1.36فیصد ہے

یومیہ متاثرہ افراد کی شرح (1.91 فیصد)ہے جو مسلسل 26 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 17 JUL 2021 10:48AM by PIB Delhi

 

بھارت نے 40 کروڑ کے قریب ٹیکے لگاکر ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 50,09,914سیشنز منعقد کئے گئے جس میں مجموعی طور پر39,96,95,879 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں42,12,557ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,02,66,074

دوسری خوراک

75,14,892

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,77,79,913

دوسری خوراک

1,02,62,953

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,18,20,703

دوسری خوراک

46,11,997

45 تا 59 عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,69,30,030

دوسری خوراک

2,79,89,513

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,18,68,506

دوسری خوراک

3,06,51,298

مجموعی تعداد

39,96,95,879

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے  متاثرہ افراد میں سے3,02,27,792ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی  شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں43,916مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.31  فیصد ہے،  جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C2N9.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 38,079نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

 مسلسل22 دنوں سے روزانہ50 ہزار سے بھی  کم نئے معاملےدرج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KLP0.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,24,025  ہے اور زیر علاج معاملےمثبت مجموعی معاملوں کا اب صرف1.36 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A1A1.jpg

ملک بھر میں جانچ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر19,98,715جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 43 کروڑ سے زیادہ (44,20,21,954) جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری  تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال 2.10 فیصد ہےجبکہ  متاثرین کی یومیہ شرح آج1.91 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 26دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے،  اور 40 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے  بھی نیچے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZNXE.jpg

*****

ش ح۔ ن ر (17.07.2021)

U NO: 6646



(Release ID: 1736395) Visitor Counter : 228