قبائیلی امور کی وزارت
تعلیم کے مرکزی وزیر اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے اسکول اختراع سفیر تربیت کی پروگرام کا مل کر آغاز کیا
Posted On:
16 JUL 2021 3:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 جولائی ،2021 / مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے آج 50000 اسکول اساتذہ کے لیے اسکول اختراع سفیر تربیتی پروگرام کا مل کر آغاز کیا۔ وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی ، وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ اور وزیر مملکت ڈاکٹر سوبھاش سرکار بھی تعلیم اور قبائلی امور کی وزارتوں سے سینئر حکام کے ساتھ اس موقعے پر موجود تھے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں اساتذہ کا سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اساتذہ کو تبدیلی لانے والا فرد بنانا ہے۔ نیز انہیں ہمیں اپنے طلبا کے مستقبل کے لیے انہیں اختراع کے سفیر بنانا ہے۔
قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے اظہار تشکر کیا کہ تعلیم کی وزارت نے قبائلی امور کی وزارت کے ساتھ مل کر اختراع کے میدان میں کچھ نئی باتوں کا آغاز کیا ہے۔ جس سے پورے ملک میں قبائلی بچوں کے لیے بڑی تعداد میں اسکولوں کو فائدہ ہوگا۔
اس موقعے پر قبائلی امور کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے کہا کہ اختراع کی حوصلہ افزائی نئی تعلیمی پالیسی کا جوہر ہے۔ اساتزہ کو تدریس کے نئے طریقے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
اس پروگرام کو تعلیم کی وزارت اور اے آئی سی ٹی ای کے اختراع سے متعلق سیل نے ڈیزائن کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6630
(Release ID: 1736343)
Visitor Counter : 201