عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزارت خزانہ کے ذریعہ متعین  اپریل- جون سہ ماہی میں محکمہ جاتی اخراجات میں 65 فیصد سے زیادہ کی بچت کے لئے ڈی او پی ٹی کی تعریف کی،  جو وزارت خزانہ کے ذریعہ مقررہ بچت سے 20 فیصد سے بھی زیادہ ہے


پیر کے روز سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل عملہ جات ، عوامی شکایات  اور پنشن وزارت کے لئے جائزہ میٹنگ  ہوئی

Posted On: 16 JUL 2021 5:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس،  وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  اور عملہ جات ، عوامی شکایات  اور پنشن ، جوہری توانائی  اور خلا    ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے  آج عملہ جات اور ٹریننگ محکمہ (ڈی او پی ٹی )  کو2020 کی اسی سہہ ماہی کے مقابلے میں  2021 کی اپریل-جون سہ ماہی کے دوران محکمہ جاتی اخراجات میں تقریباً 65 فیصد سے زیادہ کی بچت کرنے  پر مبارکباد دی ، جوکہ وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمہ کے ذریعہ مقرر کی گئی بچت سے 20 فیصد سے زیادہ ہے۔

چار اہم شعبوں کے تحت  ہونے والی بچت اس طرح  ہیں: غیر ملکی سفر (100 فیصد) ، گھریلو سفر (60.20 فیصد) ، انتظامی اخراجات (85.84 فیصد) اور پبلیکیشن  (79.16 فیصد)۔

پیر کے روز سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر کی تفصیلی  جائزہ میٹنگ میں   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  فضول  خرچی کم کرنے میں  ڈی او پی ٹی کے  رول  کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کافی اہم ہے کیونکہ  سبھی وزارتوں کو وزارت خزانہ کے ذریعہ سفر ،    طَعام  اور کانفرنسوں پر فضول خرچی کو 20 فیصد کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F17H.jpg

اسی طرح حکومت کے ذریعہ فیصلہ سازی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے وزیراعظم کے ذریعہ دی گئی ہدایات کے مطابق ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عملہ جات ، عوامی شکایات اور پنشن وزارت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ،  ای آفس ورژن  7.0  کو اپناتے ہوئے الیکٹرونک رسیدوں  اور ڈیسک آفیسر سسٹم کے آپریشنلائزیشن میں سنٹر رجسٹریشن یونٹ کا ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ کسی فائل کو صرف چار سطحوں تک کم کرکے دفتر کی فائلوں کو فوری طور پر نمٹانے کےلئے پیش ہونے والے چینل کا بروقت جائزہ لیا جانا چاہئے۔

کووڈ کے خلاف لڑائی کے موضوع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ، مرکزی حکومت کے ڈی او پی ٹی کے تعلق سے عملہ جات کے بندوبست کے تحت نوڈل محکمہ ہونے کی وجہ سے وبا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مناسب ہدایات جاری کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا، بایومیٹرک حاضری سے چھوٹ،دفاتر میں حاضری کو منضبط کرنے ، متعلقہ موبائل فون پر آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی بنانے ، اے پی اے آر  جمع کرنے کی میعاد بڑھانے اور آئی جی او ٹی پر فرنٹ لائن کاکرنوں کی تربیت جیسے اقدامات نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024D66.jpg

میٹنگ کے دوران عملہ جات کے مرکزی سکریٹری ، جناب دیپک کھانڈیکر اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6634)



(Release ID: 1736339) Visitor Counter : 157