الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کسانوں کو اُن کی زبان میں ’صحیح وقت پر صحیح معلومات ‘حاصل کرنے کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کسان سارتھی لانچ کیا گیا


کسان ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے توسط سے سائنسدانوں سے براہ راست زراعت اور متعلقہ شعبوں پر ذاتی صلاح و مشورہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں-اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو

Posted On: 16 JUL 2021 3:21PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور زراعت و کسان بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعے مشترکہ طورپر آج ویڈیو کانفرنس کی توسط سے ہندوستانی زراعتی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)کے 93ویں یوم تاسیس کے موقع پر کسانوں کو ان کی اپنی زبان میں صحیح وقت پر صحیح معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم’کسان سارتھی‘لانچ کیا گیا۔

 

 

 

پروگرام کی صدارت ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا ، زراعت و کسان بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری  اور زراعت  و کسان بہبود کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرنڈلاجے نے کی۔

اس موقع پر الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سیکریٹری جناب اجےساہنی ، سیکریٹری(ڈی اے آر ای)اور(آئی سی اے آر)جناب ابھیشیک سنگھ، ایم ڈی و سی ای او ، ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن اور ایم ای آئی ٹی وائی آئی سی اے آر اور ڈی اے آر ای کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس پروگرام کو ملک بھر میں کسانوں ، اسٹیک ہولڈرز اور آئی سی اے آر، ڈی اے آر ای،اطلاعات اور ٹیکنالوجی کی وزارت و کے وی کے شراکت داروں نے دیکھا۔

اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب ویشنو نے دور دراز کے علاقوں میں کسانوں تک پہنچنے کے لئے تکنیکی مداخلت کے ساتھ کسانوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کسان سارتھی کی اس پہل کے لئے زراعت و کسان بہبود کی وزارت اور الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کسان سیدھے طورپر کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)متعلقہ سائنسدانوں سے زراعت اور متعلقہ شعبوں پر ذاتی طور پر صلاح و مشورہ کرسکتے ہیں۔

جناب ویشنو نے آئی سی اے آر کے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ کسان کی فصل کو ان کے کھیت دروازے سے گوداموں ، بازاروں اور ان جگہوں پر لے جانے کے علاقے میں نئی تکنیکی مداخلت پر تحقیق کریں، جہاں وہ کم سے کم نقصان کے ساتھ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ الیکٹرونکس اور آئی ٹی وزارت ، مواصلات کی وزارت ، زراعت و کسان بہبود کی وزارت، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کسانوں کو بااختیار بنانے میں ضروری تعاون مہیا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے کی وزارت فصلوں  کو لانے اور لے جانے کے لئے لگنےو الے وقت کو کم سے کم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

جناب ویشنو نے ہندوستانی زراعتی تحقیقاتی کونسل کو 93ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عزت مآب زراعت و کسان بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی فعال قیادت اور رہنمائی میں کسان سارتھی پہل نہ صرف کسانوں  کو اہل اطلاعاتی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ، بلکہ آئی سی اے آر کی زراعت کو فروغ دینے، تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں میں بھی انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6625)



(Release ID: 1736336) Visitor Counter : 202