الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرونکس  اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ’’اُمنگ ایپ‘‘میں میپ(نقشہ) خدمات کو فعال بنایا؛ میپ مائی انڈیا کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے


یہ خدمت لوگوں کو اُن کے آس پاس کے علاقوں میں منڈیوں ، بلڈ بینک وغیرہ جیسی سرکاری سہولتوں کا پتہ لگانے کے قابل بنائے گی

شروع کی گئی نئی میپ خدمت کے ساتھ لوگ منظر اور آواز  ہدایات  کے توسط سے آسانی سے آ جا سکیں گے

Posted On: 16 JUL 2021 4:38PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)نے حال کے دنوں میں سرکاری خدمات کی آن لائن ذرائع سے مہیا کرنے کی سہولت دے کر شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کےلئے متعدد پہل کی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی پہل کو مزید آگے بڑھانے کےلئے اور (آتم نر بھر بھارت)کی تھیم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایم ای آئی ٹی وائی نے میپ مائی انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت کی توسط سے ’’اُمنگ ایپ‘‘میں میپ خدمات کو فعال بنادیا ہے۔

اُمنگ کے میپ مائی انڈیا نقشوں کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں شہری ایک بٹن کی کلک پر اپنے آس پاس کے قریبی مقام پر سرکاری سہولتیں جیسے منڈیاں، بلڈ بینک اور دوسری بہت سی معلومات حاصل کرسکیں گے۔وہ اسے میپ مائی انڈیا کے ذریعے تعمیر شدہ ہندوستان کے سب سے وسیع اور مکالماتی سڑک اور گاؤں کے سطح کے نقشوں پر بھی دیکھ سکیں گے۔شہری اُمنگ ایپ اور میپ مائی انڈیا کے مابین ربط کے توسط سے نیویگیشن کے دوروان آمد و رفت اور سڑک تحفظاتی انتباہ سمیت مقامات کے لئے ڈرائیونگ فاصلہ ، سمتوں کا تعین اور باری باری سے آواز اور منظر سے رہنمائی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

اُمنگ ایپ نے درج ذیل خدمات میں میپ مائی انڈیا کے توسط سے نقشہ سازی  صلاحیت مہیا کرنا شروع کردیا ہے۔

  • میرا راشن- اُمنگ کے توسط سے استعمال کنندگان سب سے’ قریب ترین مناسب قیمت کی دکانوں‘ کی شناخت اور سمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں، کیونکہ میپ مائی انڈیا انضمام نقشے پر پوائنٹرز کی شکل میں دکانیں دکھائی دیتی ہیں۔
  • ای-نام- امُنگ کے توسط سے ’منڈی نیئر می‘خدمت استعمال کنندگان کو نقشے پر دکھائی گئی قریب کی منڈیوں کو پہچاننے اور نیویگیٹ کرنے میں مدد کرے گی۔
  • دامنی-’دامنی لائٹنگ الرٹ‘خدمت استعمال کنندگان کو آس پاس کے علاقوں کا ایک منظر دکھاکر بجلی گرنے کا انتباہ دینے کے لئے ہے، جہاں  پچھلے کچھ منٹوں میں بجلی گری ہے۔ یہ انتباہی نظام نقشے پر بجلی گرنے کے امکانات والے مقامات کے بارے میں معلومات مہیا کرتا ہے۔

شہریوں کے لئے اہمیت کو مزید بڑھانے کے لئے  نقشے کی کام کرنے کی صلاحیت جلد ہی کئی دیگر خدمات میں اہل بنائے گی۔ جیسے :

  • ای ایس آئی سی-استعمال کنندگان ای ایس آئی سی مراکز جیسے اسپتالوں؍دوا خانوں کو نقشے پر دیکھ سکتے ہیں اور ان کے راستوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔
  • انڈین آئل-یہ خدمت آس  پاس کے گیس اسٹیشنوں کے خوردہ اور تقسیم کاروں کے ساتھ ساتھ ایندھن بھرنے والے اسٹیشنوں کا پتہ لگانے کے لئے ہے۔
  • این ایچ اے آئی-اس کے توسط سے استعمال کنندگان سفر کے دوران ٹول پلازہ اور ٹول شرحوں کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
  • نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) نقشے پر آس پاس کے پولس اسٹیشنوں سے متعلق معلومات فراہم کرتاہے۔
  • پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(میری سڑک) استعمال کنندگان کو میپ مائی انڈیا پلیٹ فارم پر سڑک کا استعمال کرکے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں (پی ایم جی ایس وائی کے تحت )کی شکایتوں کو صحیح جگہ پہنچانے میں مدد کرے گی۔

 

 

Screenshot_20200521-232416

 

 

 

اُمنگ کے بارے میں:

اُمنگ موبائل ایپ (یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن فار نیو –ایج گورننس)بھارت سرکار کا واحد ، متحدہ ، محفوظ، ملٹی چینل، ملٹی پلیٹ فارم، کثیرزبانوں، ملٹی سروس موبائل ایپ ہے، جو اعلیٰ اثرات والی خدمات مختلف اداروں(مرکز اور ریاست)تک رسائی مہیا کرتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2017ء میں اُمنگ ایپ کی شروعات کی تھی۔امنگ شہریوں کے موبائل فون پر سرکار کو آسان بنانے کے بڑے ہدف کے ساتھ ایک ہی موبائل ایپ پر اہم سرکاری خدمات لاتا ہے۔ اب تک امنگ 257محکموں اور 32 ریاستوں سے تقریباً 1251خدمات فراہم کرتا ہے اور تقریباً 20,280کارآمد بل ادائیگی خدمات اور کئی دیگر خدمات مستقبل میں آنےو الی ہیں۔امنگ یوزر بیس نے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس ، ویب اور کائی او ایس پلیٹ فارم پر 3.41کروڑ کی تعداد کو عبور کر گیا ہے۔ شہری امنگ سے اپنے ڈیجی لاکر کھاتوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور ریپیڈ اسسمنٹ سسٹم (آر اے ایس)کے توسط سے کسی بھی خدمات کا فائدہ اٹھانے کے بعد اپنا ردعمل دے سکتے ہیں، جسے امنگ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

میپ مائی انڈیا کے بارے میں:

میپ مائی انڈیا 1995ء میں نئی دہلی ہندوستان میں قائم شدہ اور صدر درفتر والی ایک ملکی کمپنی کی تیار کردہ ہے، جس نے پورے ملک کی ڈیجیٹل شکل میں نقشہ سازی کی ہے۔یہ استعمال کنندگان کو آس پاس کے ضروری مقامات کو تلاش کرنے اور انہیں وسیع عمارتی سطح کے نقشے پر دیکھنے میں مدد کرتا ہے۔میپ مائی انڈیا کے اے پی آئی ایپ  اور ٹیکنالوجی ڈیولپرز کو ہندوستان کے اپنے ملکی خود انحصار نقشوں کو اپنے ایپ میں آسانی سے ضم کرنے میں اہل بناتے ہیں۔

امنگ ایپ کو 97183-97183پر مِسڈ کال دے کر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور ڈاؤن لوڈ کے لئے درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:

  1. Web: https://web.umang.gov.in/web/#/
  1. Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.umang.negd.g2c
  1. iOS: https://apps.apple.com/in/app/umang/id1236448857

 


 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6624)



(Release ID: 1736335) Visitor Counter : 341