وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے مشترکہ طورپر ’اسکول اختراعاتی سفیر تربیتی پروگرام‘لانچ کیا


اساتذہ تبدیلی کے ایجنٹ اور اختراعات کے سفیر ہیں-مرکزی وزیر تعلیم

اسکول اختراعاتی سفیر تربیتی پروگرام قبائلی علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کرانے میں مددگار ثابت ہوگا-ارجن مُنڈا

Posted On: 16 JUL 2021 2:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16؍جولائی2021:

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن مُنڈا نے آج مشترکہ طورپر 50,000اسکولی اساتذہ کے لئے ’اسکول اختراعات سفیر تربیتی پروگرام‘کا آغاز کیا۔وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی ؛وزیر مملکت برائے تعلیم جناب راجکمار رنجن سنگھ اور وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار بھی وزارت تعلیم اور قبائلی امور کی وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پروگرام میں شریک تھے۔

 

 

اس موقع پر وزیر تعلیم جناب پردھان نے کہا کہ اساتذہ کا ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اپنے طلباء کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے تعلق سے اپنے اساتذہ کو تبدیلی کا ایجنٹ اور اختراعات کا سفیر بنایا ہے۔

جناب پردھان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا کو نئی شکل دے رہی ہے اور ہمارے طلباء میں نہ صرف گھریلو ، بلکہ عالمی چیلنجز کا بھی حل نکالنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج شروع کیا گیا پروگرام وزارت تعلیم کے اختراعاتی سیل ، قبائلی امور کی وزارت، سی بی ایس ای اور اے آئی سی ٹی ای کے ذریعے ایک مشترکہ کوشش ہے، جو تبادلے میں لاکھوں طلباء کو اختراعاتی صلاحیتوں سے مالا مال کرے گا۔اختراعات کی  تہذیب کو فروغ دے گا اور ایک نئے اور زندہ ہندوستان کی بنیاد رکھے گا۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن مُنڈا نے اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ وزارت تعلیم نے قبائلی امور کی وزارت کے تعاون سے اختراعات کے شعبے میں اپنی نئی پہل شروع کی ہے، جس سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں قبائلی بچوں کے لئے اسکولوں کو فائدہ ہوگا۔ قبائلی امور کے وزیر نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، جو نئے ہندوستان کے وزیر اعظم کے نظریے کو پور ا کرنے میں مدد کریں گے۔

جناب ارجن مُنڈا نے مزید کہا کہ اسکول اختراعات سفیر تربیتی پروگرام –ایس آئی اے ٹی پی بچوں کی تخلیقی صلاحیت کو نئی بلندی دے گا اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا، تاکہ وہ اپنے خیالات سے دنیا کو کچھ نیا دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی بچوں کے لئے ایکلویہ آدرش رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)وزیر اعظم کا ایک اور اولوالعزم پروگرام ہے، جس کے تحت اگلے تین سالوں میں قبائلی اکثریتی علاقوں میں 740 ایسے اسکول قائم کئے جائیں گے۔ ایکلویہ آدرش رہائشی اسکول کے طلباء کو  اسکول اختراعات سفیر تربیتی پروگرام سے بہت فائدہ ہوگا ، کیونکہ قبائلی امور کی وزارت کی بھی یہی کوشش ہے کہ قبائلی بچوں کو ہر ممکن طریقے سے معیاری تعلیم مہیا کی جائے۔ جناب ارجن مُنڈا نے بتایا کہ اساتذہ کے لئے اس غیر معمولی صلاحیت سازی پروگرام کے توسط سے بچوں میں تخلیقیت ، تعاون ، اہم سوچ اور مواصلاتی صلاحیت کی ترقی کو اولیت دی گئی ہے اور پورے پروگرام میں ایکلویہ اسکولوں کا انضمام قبائلی بچوں کی مثبت ترقی کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب انل کمار جھا نے کہا کہ اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد میں ہے۔ اساتذہ کو تربیت کے  نئے طریقوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہوگی ، انہیں پہلے خود کو تحریر شدہ نصابی کتابوں کی توسط سے رہنما کی شکل میں بدلنا ہوگا۔ جناب جھا نے مزید کہا کہ ایکلویہ وشو شکشا اسکول چلانے کے علاوہ قبائلی امور کی وزارت قبائلی طلباء کو سائنسی تعلیم کی تشہیر میں ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی پہل کی حمایت کررہی ہے اور نئی پہل قبائلی بچوں کے درمیان معیاری تعلیم کو بڑھاوا دینے مدد کرے گی۔ قبائلی امور کی وزارت نے ایک آدی  -پرشکشن پورٹل شروعات کی ہے، جو تربیتی مواد کا  ذخیرہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایس آئی اے پی تربیتی ماڈیول بھی اس پورٹل سے جڑ جاتا ہے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

اسکولی اساتذہ کے لئے یہ تجربہ اور اپنی نوعیت کا انوکھا تربیتی پروگرام ہے۔ اس کا مقصد 50,000اسکولی اساتذہ کو اختراعات ، صلاحیت سازی ، آئی پی آر ڈیزائن ، تھنکنگ ، پیداواری ترقی ، سوچ تیار وغیرہ کے بارے میں تربیت دینا ہے۔

پروگرام کو وزارت تعلیم کے اختراعاتی سیل اور کل ہند تکنیکی تعلیمی کونسل - اے آئی سی ٹی ای  کے ذریعے اسکولی اساتذہ کے لئے ’’اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سیکشن ممبروں کےلئے اختراعات سفیر تربیتی پروگرام ‘‘کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تربیت صرف آن لائن ذرائع سے دی جائے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 

(U: 6623)



(Release ID: 1736279) Visitor Counter : 196