جل شکتی وزارت

حکومت نے دریائے کرشنا اور گوداوری  کے منیجمنٹ بورڈوں کے دائرہ اختیار کے لئے دو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے


آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دریائے گوداوری اور کرشنا کے طاس  کے انتظام ، ریگولیشن ، رکھ رکھاؤ اورپروجیکٹوں کے  آپریشن  کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے

Posted On: 16 JUL 2021 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 جولائی، 2021 :

جل شکتی کی وزارت نے 2021-07-15 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے توسط سے دریائے  گوداوری منیجمنٹ بورڈ اور دریائے کرشنا منیجمنٹ بورڈ کے دائرہ اختیار کو نوٹیفائیڈ کردیا ہے  جو دونوں بورڈ کو دونوں ریاستوں میں دریائے گوداوری اور کرشنا میں فہرست میں شامل پروجیکٹوں کے انتظام ، ریگولیشن ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے معاملے میں ضروری اختیار اور طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس قدم سے دونوں ریاستوں میں آبی وسائل کے مناسب استعمال کے یقینی ہونے کا امکان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K1UM.jpg

آندھراپردیش تنظیم نوایکٹ 2014 (اے پی آر اے) میں آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں ندی کے پانی کے موثر بندوبست کے پرویژن شامل ہیں ۔ اس ایکٹ میں گوداوری اور کرشنا ندی کے منیجمنٹ بورڈوں کی تشکیل اور ان بورڈوں کے کام کاج کی نگرانی کے لئے اعلیٰ کونسل کی تشکیل  کا تعین کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے اے پی آر اے ، 2014 کی دفعہ 85 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، دریائے گوداوری اور کرشنا پر ایسے پروجیکٹوں کے انتظام، ریگولیشن ، رکھ رکھاؤ اور آپریشن کے لئے 02 جون 2014 کو دو ندی منیجمنٹ بورڈ کی تشکیل کی تھی ، جسے مرکزی حکومت کے ذریعہ نوٹیفائیڈ کیا جاسکتا ہے۔

دو بورڈ کے دائرہ اختیار درج کرنے کے طویل عرصہ سے زیر التوامعاملے کا جلد شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی صدارت میں اکتوبر 2020 میں ہوئی اعلیٰ کونسل کی دوسری میٹنگ میں حل نکال لیا گیا ۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جی آر ایم بی اور کے آر ایم بی کا دائرہ اختیار بھارتی حکومت کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔

اے پی آر اے ، 2014 کی دفعہ 87 کے پرویژن کے تعلق سے ، بھارتی حکومت نے دو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں، جن میں سے آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں بالترتیب  واقع دریائے گوداوری اور کرشنا  کے طاس میں پروجیکٹوں کے انتظام ، ریگولیشن، رکھ رکھاؤ اور آپریشن کے لئے ایک جی آر ایم بی اور دوسرا کے آر ایم بی کے دائرہ اختیار سے متعلق ہے۔

دونوں بورڈ کے دائرہ اختیار کے تعین کے لئے کیا گیا یہ فیصلہ ندی بورڈوں کو اے پی آر اے ،2014 میں مذکور ان کی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اہل بنانے اور دونوں ریاستوں میں آبی وسائل کے بندوبست میں کارگزار بنانے کی سمت میں بڑا قدم ہوگا۔ مرکزی حکومت دونوں ریاستوں کے لوگوں کو یکساں فائدہ کو یقینی بنانے کے لئے دونوں بورڈ وں کے کام کاج کو خوش اسلوبی  سے انجام دینے میں دونوں ریاستی حکومتوں سے بھرپور تعاون اور مدد کی امید کرتی ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنےکےلئےیہاں کلک کریں

 

*******

 

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6633)



(Release ID: 1736264) Visitor Counter : 184