وزارت آیوش

انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ (آئی ٹی آر اے) اور گجرات حکومت کے مابین ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئےگئے

Posted On: 16 JUL 2021 11:03AM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے تحت جام نگر میں قائم آیوروید کے تدریسی و تحقیقی ادارہ (آئی ٹی آر اے) اور گجرات حکومت کے مابین 15 جولائی2021کو نائب وزیر اعلی گجرات جناب نتن بھائی پٹیل اور سکریٹری ، وزارت آیوش ویدیا راجیش کوٹیچا کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ اس مفاہمت نامہ کے ذریعہ جام نگر میں آیور ویدک کیمپس میں کام کرنے والے تمام اداروں کو وزارت آیوش کے تحت واحد ادارہ آئی ٹی آر اے کی سرپرستی میں لایا گیا ہے ، جس کو قومی اہمیت کے حامل ادارہ (آئی این آئی) کا درجہ دیا گیا ہے۔ مفاہمت نامہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب نتن بھائی نے کہا کہ اس سے آیور وید کی تمام شاخوں میں نظام تعلیم کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

آئی ٹی آر اے  کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انوپ ٹھاکر اور شری ایچ پی  جھالا ،  I / C رجسٹرار ، گجرات آیوروید یونیورسٹی کے درمیان اس مفاہمت نامہ کاتبادلہ ہوا۔

 

 

دستخط کئے جانے کی تقریب کے موقع پرنائب وزیراعلیٰ نے کہا ، ‘‘اس اہتمام کے نتیجے میں ، تعلیم ، تحقیق اور علم طب کے شعبوں میں نئے دروازے کھلنے کی راہ ہموار ہوگی۔’’ امید ہے کہ آیور وید کے شعبے میں ، تدریسی ، طبی اور تحقیقی طور طریقوں کی تیاری میں آسانی ہوگی اور مطالعاتی تحقیقی عمل کو تیز تر کیا جائے گا ، جس سے آیوروید کی تعلیم اور تحقیق کے مجموعی دائرہ کار میں توسیع ہوگی۔

 ویدیا راجیش کوٹیچا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیور وید کے شعبے میں ، تدریسی ، طبی اور تحقیقی  طور طریقوں کی تیاری میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مطالعے اور تحقیقی عمل کو مزید  مفصل اور عمیق   بنایا جاسکتا ہے اور آئی ٹی آر اے ملک بھر کے تحقیقی اداروں اور آیوروید کی تعلیم کے لئے ایک مثالی ادارہ  ثابت ہوگا۔

******

 

( ش ح ۔ع    م۔رض)

U- 6615



(Release ID: 1736094) Visitor Counter : 188