بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نارائن رانے نے کھادی کے نئے پروڈکٹس - کھادی بیبی ویئر اور انوکھا ہینڈمیڈ پیپر ‘یوز اینڈ تھرو' سلپر لانچ کیے

Posted On: 15 JUL 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15 جولائی، 2021 :

ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب  نارائن رانے نے آج نئی دہلی کے کناٹ پلیس  واقع  کھادی انڈیا کے اہم شوروم میں کھادی کے دو نئے خصوصی پروڈکٹس رینج-کھادی کاٹن بیبی ویئر اور انوکھا ہینڈمیڈ پیپر سلپر لانچ کیے ۔ اس موقع پر  ایم ایس ایم ای وزیر مملکت  جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورما اور کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمار سکسینہ بھی موجود تھے۔ دونوں وزرا نے کھادی کے پروڈکٹس کے رینج  کی تعریف کی۔

Rane-3.jpg

نئی مصنوعات میں چھوٹے بچوں کے لئے کھادی کی اب تک کی پہلی کاٹن  کلودنگ شامل ہیں ۔ سب سے پہلے، کے وی آئی سی نے نوزائدہ  بچوں اور دو سال تک کے بچوں کے لئے بلومر اور نیپی کے ساتھ-ساتھ سلیولیس کپڑے (جھابلا) اور فراک بھی لانچ کیا ہے۔ کے وی آئی سی نے صد فیصد ہاتھ سے بنے ہوئے اور ہاتھ سے  گونتھے ہوئے کاٹن فیبرک کا استعمال کیا ہے جو بچوں کی ملائم  اور حساس جلد کے لئے نرم ہے اور انہیں کسی بھی طرح کے ریش یا جلد کی جلن سے بچاتا ہے۔

وزرا نے کھادی کا ہینڈمیڈ پیپر  ‘یوز اینڈ تھرو’ سلپر بھی لانچ کیا جسے بھارت میں پہلی مرتبہ ڈیولپ کیا گیا ہے۔ یہ ہینڈمیڈ پیپر سلپر صدفیصد ماحول دوست اور کفایتی ہے۔ ان سلپروں کو بنانے میں استعمال شدہ ہاتھ سے تیار پیپر پوری طرح لکڑی -سے پاک ہوتا ہے اور سوتی اور ریشم اور زرعی  باقیات  سے بنایا جاتا ہے۔ یہ سلپر ہلکے ہوتے ہیں اور سفر اور گھر ، ہوٹل، روم ، اسپتالوں، پوجا کی جگہوں ، لیبارٹریوں وغیرہ جیسے انڈوراستعمال کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہیں۔ یہ صفائی کے نقطہ نظر سے بھی بہت موثر ہے۔

جہاں کاٹن بیبی ویئر کی  ایک پیس کی قیمت 599 روپئے  رکھی گئی ہے ، ہینڈمیڈ پیپر سلپروں کی قیمت فی جوڑی صرف 50 روپئے ہے۔ ان دونوں نئے  پروڈکٹس کی خرید اری کناٹ پلیس کے کھادی شوروم سے اور کے وی آئی سی کے آن لائن پورٹل www.khadiindia.gov.in  کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔

نئے کھادی پروڈکٹس کو لانچ کرنے کے دوران جناب رانے نے ماحول دوست اور پائیدار مصنوعات کی بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بڑے  بازار حصہ داری کے  حصول  کے ذریعہ، کے وی آئی سی روزگار کے زیادہ   مواقع  پیدا کرسکتا ہے اوروسیع  طور پر اپنا کنزیومر بیس بڑھا سکتا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب سکسینہ نے کہا کہ ہینڈمیڈ پیپر ‘یوز اینڈ تھرو’ سلپر کے وی آئی سی کے ذریعہ ہینڈمیڈ پیپر انڈسٹری کی مدد کرنے اور کاریگروں کے لئے پائیدار روزگار پیدا کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کے وی آئی سی نے  بیبی ویئر  تیار کرنے  کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6602)

 



(Release ID: 1736050) Visitor Counter : 222