محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران ای ایس آئی سی اسپتالوں کو عطیہ کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
15 JUL 2021 5:41PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی جناب بھوپندر یادو نے آج اُن عطیہ دہندگان کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران ای ایس آئی سی اسپتالوں کو مختلف آلات اور سامان عطیہ کیے تھے۔ محنت اور روزگار اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی، محنت و روزگار کے سکریٹری جناب اپوروا چندر اور ای ایس آئی سی کے ڈی جی جناب مکھ میت ایس بھاٹیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حکومت، پرائیویٹ اداروں، سول سوسائٹی، این جی او اور پرائیویٹ شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے کووڈ-19 وبائی مرض کی دوسری لہر کے دوران صحت کے بحران پر قابو پایا گیا۔ ہندوستان بھر میں 100 سے زیادہ عطیہ دہندگان نے ای ایس آئی سی اسپتالوں کو 13 کروڑ روپے کے برابر آلات/ کٹس/ڈسپوزییبل وغیرہ عطیہ کیے تھے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے، محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے کہا کہ حکومت نے ملک کے 125 کروڑ سے زیادہ شہریوں کے لیے، وبائی مرض سے لڑنے کی خاطر 3 ٹی کو اپنایا ہے۔ ان میں شامل ہے ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ماسک اور پی پی ای کٹ بنانے کے شعبہ میں آگے بڑھ چکا ہے، جب کہ ملک میں دو ویکسین بھی تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال کے اختتام تک تقریباً 257 کروڑ ویکسین تیار اور تقسیم کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے پوری طرح سے وقف ہے، اس نے ملک میں سبھی کو بجلی اور صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں، صحت کا بجٹ 137 فیصد بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سوشل سیکورٹی کوڈ کے تحت اگر کسی کمپنی میں ایک بھی ملازم ہوا، تو اسے تمام فوائد مہیا کرائے جائیں گے۔
محنت و روزگار اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی نے کہا کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے کے لوگوں کو اونچا اٹھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے 13 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فوائد مہیا کرانے کے لیے ای ایس آئی سی کی تعریف کی۔ تاہم، انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ وہ وبائی مرض کو لیکر محتاط رہیں۔
کل 33 ای ایس آئی سی اسپتالوں نے تقریباً 4000 کووڈ بیڈ اور 400 وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی پی اور عام لوگوں کو ان کے علاقے میں کووڈ میڈیکل سروس فراہم کی۔ اپریل 2020 میں جب کووڈ-19 وبائی مرض کا آغاز ہوا تھا، تب سے لیکر آج تک ملک بھر کے ای ایس آئی سی اسپتالوں کے ذریعے 50 ہزار سے زیادہ کووڈ مریضوں کو آئی پی ڈی ٹریٹمنٹ فراہم کیا گیا ہے۔ پلازہ تھیراپی، جس نے سنگین کووڈ-19 مریضوں کی زندگیوں کو بچانے میں اہم رول ادا کیا تھا، اسے بھی ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال، فرید آباد (ہریانہ) اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال، ساناتھ نگر (تلنگانہ) میں شروع کیا گیا تھا۔
اگر کسی ای ایس آئی سی اسپتال کو کورونا کے مشتبہ/تصدیق شدہ معاملوں کے لیے خاص طور سے کووڈ اسپتال میں تبدیل کیا گیا تو، ایسی حالت میں ای ایس آئی سی نے ای ایس آئی سی مستفیدین کو ٹائی اَپ اسپتالوں کے ذریعے روٹین میڈیکل سروسز مہیا کرانے کا متبادل انتظام کیا تھا۔ ایسی حالت میں ای ایس آئی سی کے مستفیدین ٹاپی اپ کیے گئے دیگر اسپتالوں سے اپنا علاج کرا سکتے تھے اور اس کے لیے انہیں کسی کے لیٹر وغیرہ کی ضرورت نہیں تھی۔
امپلائیز اسٹیٹ انشیورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے کووڈ-19 وبائی مرض کی دوسری لہر کے دوران اپنے وابستگان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بہتر طبی نگہداشت کو یقینی بنانےکے علاوہ نقدی سے متعلق فوائد فراہم کرنے کے لیے بھی کئی اقدام کیے ہیں۔
امپلائیز اسٹیٹ انشیورنس کارپوریشن ایک بنیادی سوشل سیکورٹی کی تنظیم ہے جو جامع سماجی تحفظ کے فوائد مہیا کرتی ہے جیسے طبی نگہداشت اور ملازم کے زخمی، بیمار، موت وغیرہ ہونے پر ضرورت کے وقت نقدی سے متعلق متعدد فوائد مہیا کراتی ہے۔ یہ ملازمین کے تقریباً 3.4 کروڑ کنبوں کا احاطہ کرتی ہے اور اپنے 13.24 کروڑ مستفیدین کو مثالی نقدی کے فوائد اور سستی طبی نگہداشت فراہم کرتی ہے۔آج اس کے بنیادی ڈھانچہ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،جس میں 1502 دواخانے (بشمول موبائل دواخانے)/308 آئی ایس ایم یونٹ اور 159 ای ایس آئی سی اسپتال، 744 برانچ/ پے آفسز اور 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر شامل ہیں۔ ای ایس آئی اسکیم آج ملک کی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 566 ضلعوں میں نافذ کی جا چکی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6595
(Release ID: 1736048)
Visitor Counter : 208